خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 3

خطبات محمود سال ۱۹۳۳ و جماعت کے لوگوں کو گائے قرار دیا گیا ہے۔اور حضرت یوسف علیہ السلام نے بتایا ہے کہ ڈیلی گائیں پلی ہوئی گائیوں کو کھا جائیں گی۔تم روزے رکھ کر اپنے آپ کو ڈیلی گائیں بناتے ہو اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یوسف اور گوپال قرار دیتے ہو۔اور اس طرح موقع پیدا کرتے ہو کہ اللہ تعالٰی اِس رنگ میں اپنا جلال ظاہر کرے کہ موٹی کو ذیلی گائیں کھا جائیں۔پس مت گھبراؤ کہ روزے رکھ رکھ کر تم ڈیلے ہو رہے ہو، کیونکہ یہ روزِ ازل سے مقدر ہے کہ ڈبلا بنا کر تمہیں موٹوں پر غالب کیا جائے۔خدا تعالی کی شان یہی چاہتی ہے اور اس کے دبدبہ اور شوکت کا یہی تقاضا ہے۔میں اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان پیشگوئیوں کو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وابستہ ہیں ہمارے حق میں پورا کرے ، ہماری کمزوریوں کو دُور کر کے اپنا قرب عطا کرے اور دشمن پر غلبہ دے جو خواہ اندرونی ہو یا بیرونی۔ه البقرة : ۱۵۱ الفضل ۱۹ جنوری ۱۹۳۳ء)