خطبات محمود (جلد 14) — Page 269
خطبات محمود ۲۶۹ سال ۱۹۳۳ء یا ماہوار تبلیغ ڈے مقرر کر کے خود بخود تبلیغ کیا کریں۔اس طرح ثواب بھی ہوگا اور لوگوں کو ہدایت بھی ہوگی۔بعض لوگوں نے مشورہ دیا تھا کہ یوم التبلیغ بڑھا دیئے جائیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں بجائے فرض میں زیادتی کرنے کے نوافل میں زیادتی کرنی چاہیئے۔اور یہ اسی طرح ہو سکتی ہے کہ تمام جماعتیں اپنی اپنی جگہوں پر ایک تبلیغ ڈے۔پندرہ روز یا مہینہ کے بعد مقرر کر کے تبلیغ کیا کریں۔کیونکہ فرض تو سب پر عائد ہوتا ہے اور نوافل ہر شخص علیحدہ علیحدہ اپنی طاقت اور اپنے شوق کے مطابق ادا کر سکتا ہے۔پس جماعتوں کو نفلی یوم التبلیغ مقرر کرنے چاہئیں بلکہ افراد بھی اپنی سہولت کے مطابق پندرہ روزہ تبلیغ ڈے مقرر کر سکتے ہیں۔اگر اس طرح تمام جماعتیں اور افراد اپنے اپنے طور پر یوم التبلیغ مقرر کر کے تبلیغ کرنے لگ جائیں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے تبلیغ کے بہتر سے بہتر نتائج پیدا ہونے لگ جائیں گے۔الفضل ۹ - نومبر ۱۹۳۳ء) '() ه ترمذی ابواب الایمان باب لا يزني الزاني و هو مؤمن البقرة: ٢٦١ سے بخاری کتاب الرقاق باب التواضع