خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 545 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 545

خطبات محمود ۵۴۵ سال ۱۹۳۲ء میں دیکھتا ہوں کہ بہت لوگ ایسے ہیں اور مجھے افسوس ہے کہ ہماری جماعت میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو قرآن مجید سے تفصیلی ایمان حاصل کرنے کی خواہش نہیں رکھتے۔یوں دنیا میں ہر شخص اپنے نفس کو خوش کرنے کے لئے بہانے بنالیتا ہے۔حتی کہ چور بھی بہانے بنا لیتے ہیں اور فاحشہ عورتیں بھی۔پس اگر ایسے لوگ بھی کسی بہانہ کی آڑ لے لیں تو کوئی تعجب کی بات نہیں۔حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے ایک چور سے میں نے پوچھا کہ تم راتوں کو جاگتے اور اپنے آپ کو مشکلات میں ڈال کر چوری کرتے اور دوسروں کا مال لوٹتے ہو تمہیں شرم نہیں آتی کہ حرام کی روزی کھاتے ہو۔وہ کہنے لگا واہ مولوی صاحب کوئی شخص ہماری جیسی بھی حلال روزی کماتا ہے۔راتیں ہم جاگ کر کاٹتے ہیں، قید و بند کی مصیبتوں میں ہم اپنے آپ کو ڈالتے ہیں، جان کا ہمیں خطرہ ہوتا ہے، اس کے بعد ہزاروں مشکلات پیش آتی ہیں ان پر غالب آکر ہم پیسہ نکالتے ہیں ہم سے زیادہ حلال کی کمائی اور کس کی ہو سکتی ہے ؟ تو چور نے بھی اپنے نفس کو خوش کرنے کے لئے بہانہ بنا لیا۔اسی طرح فرماتے تھے ایک کنچنی ایک دفعہ کہنے لگی۔ہم سے زیادہ کون حلال روزی کماتا ہے۔دنیا میں ہر شخص سودے میں دو سرے کو لوٹتا ہے اور اس کی تمام کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ لے زیادہ اور دے کم مگر ہم وہ چیز دیتی ہیں جس کی کوئی قیمت ہی نہیں دے سکتا۔غرض ہر شخص اپنے لئے کوئی نہ کوئی گذر اور بہانہ تلاش کر لیتا ہے۔اس قسم کے بہانوں کو نظر انداز کر کے اگر ہم اصل حقیقت کو دیکھیں تو درحقیقت قرآن مجید میں اللہ تعالٰی نے انسان کے لئے ایسے احکام بیان کر دیئے ہیں کہ استثنائی صورتوں کو چھوڑ کر باقی تمام حالتوں کے لئے وہ کافی ہیں اور انسان ان پر عمل کر سکتا ہے۔استثنائی صورتیں ہرامر میں پیدا ہو جاتی ہیں مگر انہیں علیحدہ کر کے عام حالات کے لئے عام قاعدے جاری ہوا کرتے ہیں۔مگر یہ بہانہ ساز شخص استثنائی صورتوں کو اپنے لئے قاعدہ اور قاعدہ کو استثنائی صورت قرار دیدیتا ہے اور نہیں سمجھتا کہ وہ اپنے نفس کو خوش کرنے کے لئے قاعدے کو استثناء اور استثناء کو قاعدہ بنا رہا ہے۔اگر وہ اس بہانہ کو ترک کر دے تو اسے نظر آجائے کہ قرآن مجید میں ہمارے لئے ہر قسم کے احکام موجود ہیں۔ان لوگوں کے لئے بھی احکام موجود ہیں جو جھوٹ بولتے ہیں۔اور ان لوگوں کے لئے بھی جو سچ بولتے ہیں، ان لوگوں کے لئے بھی احکام ہیں جو دیانتدار ہیں اور ان لوگوں کے لئے بھی جو غیر دیانتدار ہیں اسی طرح ان لوگوں کے لئے بھی احکام ہیں جو نیکو کار ہیں اور ان کے لئے بھی جو بد کار ہیں ، امینوں کے لئے بھی احکام ہیں اور خانوں کے لئے بھی انکے لئے بھی احکام ہیں جو اپنے بھائیوں کے اموال کی حفاظت