خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 506 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 506

خطبات محمود 0۔4 سال ۱۹۳۲ء عزیز تھا اس پر زور دیا اور اس نے ووٹ گورنمنٹ کو دے دیا۔صرف ایک ممبر رہ گیا۔جس دن یہ مسودہ پیش ہونا تھا اس دن چالاکی سے اس نے اس ممبر سے کہا کہ آپ ہماری موٹر پر ہی وہاں تشریف لے جائیں۔وہ سوار ہو گئے۔اس نے اپنے موٹر ڈرائیور کو سکھلا دیا تھا کہ نئی اور پرانی دہلی کے درمیان موٹر کو اس طرح خراب کر دینا کہ موٹر بالکل چل نہ سکے۔چنانچہ موٹر ڈرائیور نے ایسا ہی کیا۔موٹر کا ایک پرزہ تو ڑ دیا۔اور پھر وہاں گھنٹہ بھر درست کرنے کے بہانے سے ٹھرا رہا۔وہ ممبر بہتیرا شور مچاتا اور برا بھلا کہتا رہا مگر اس نے اس طرح اسے روکے رکھا یہاں تک کہ وقت گزر گیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ اس ممبر کی غیر حاضری کی وجہ سے حکومت جیت گئی۔اب حکومت کو کیا پتہ ہے کہ کس طرح کوشش کی گئی۔اسے اس صلہ میں کہ مسودہ پاس کرانے میں اس شخص نے گورنمنٹ کی مدد کی تھی اسے سر کا خطاب دیدیا۔ایسی باتوں کو سن کر کون شخص برداشت کر سکتا ہے کہ وہ ایسے نفس پرست لوگوں میں شامل ہو۔پس میں سمجھتا ہوں کہ گورنمنٹ کے طرفداروں میں ایسے لوگ ہیں جو حد درجہ کے لالچی اور خود غرض ہیں اور پھر وہ سکتے ہیں۔ان کا کام سوائے اس کے کچھ نہیں کہ گھر بیٹھ کر ریزولیوشنر پاس کر دیں۔اس کے مقابلہ میں کانگرسی نہایت نمایاں کام کر رہے ہیں۔اور کانگرسیوں پر ہی منحصر نہیں ایک وقت میں خلافتیوں نے بھی اپنے رنگ میں بڑے ایشیار سے کام کیا ہے۔پس کانگرسی اگر چہ ایثار سے کام لے رہے ہیں اور ملک کی محبت کی وجہ سے کام کر رہے ہیں لیکن ان کے اصول نہایت خطرناک ہیں اور اگر ان اصولوں کو دنیا میں رائج کیا جائے تو کبھی امن قائم نہ ہو سکے۔غرض یہ دو جہنم ہیں جن میں ہمارا ملک پھنسا ہوا ہے۔ایک طرف تو وہ خود پسند خود غرض اور نفس پرست لوگ ہیں کہ اگر انہیں ذاتی اقتدار حاصل ہو جائے تو یہی ان کی زندگی کا منتہی ہوتا ہے۔پھر چاہے ملک جہنم میں جائے اس کی انہیں پرواہ نہیں رہتی۔اور دوسری طرف کانگرس کی تحریک ہے۔گو کانگرسی ایثار سے کام لے رہے ہیں مگر ان کے اصول ایسے ہیں کہ اگر ان کو مان لیا جائے تو بھی ملک جہنم کا نمونہ بن جائے۔پس یہ دو جہنمیں ہیں جن میں اس وقت ہمارا ملک مبتلاء ہے۔ہمارا فرض ہے کہ ہم ان دونوں کا مقابلہ کریں۔ایک طرف ہمارے اندر ایسا ایثار قربانی اور ملکی محبت کا مادہ ہونا چاہئے جو کانگر سیوں سے بھی بڑھ کر ہو۔اور دوسری طرف ہمارے اصول وفاداری ایسے پختہ بنیادوں پر قائم ہوں کہ وہ ہر قسم کے خوشامدی لوگوں کے اصول سے بلند تر ہوں۔ہمیں گورنمنٹ کے ان خوشامدیوں سے شدید نفرت ہونی چاہئے۔اور ہمیں کانگرس کے اصول سے بھی شدید نفرت ہونی چاہئے۔ہمارا معیار اس قدر بلند 1