خطبات محمود (جلد 13) — Page 450
خطبات محمود ۴۵۰ سال ۱۹۳۲ء پس میں جہاں اس امر کا اعلان کرتا ہوں کہ جماعت نے میرے اعلان کے مطابق اور اپنے فرض کا احساس کرتے ہوئے نہ صرف پچھلا قرض ادا کر دیا ہے بلکہ کچھ جمع بھی کر لیا ہے وہاں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری ناچیز کوششوں کو جو اس کے فضل کے نتیجہ میں ہیں قبول فرماتے ہوئے ہمارے ایمانوں کو زوال اور تنزل سے محفوظ رکھے اور ایسے مقام پر کھڑا کر دے کہ کفر اور الحاد سے کوئی ضرر نہ پہنچا سکے۔اور ہمارے نیچے اوپر دائیں بائیں آگے پیچھے اس کا فضل ہو اور شیطان کسی طرف سے بھی اس پر حملہ نہ کر سکے وہ ہمیں دنیوی ٹھوکروں سے بچائے ہمارا ہر قدم تقویٰ میں آگے بڑھنے والا ہو اور کوئی چیز اس میں کمزوری نہ پیدا کر سکے۔آمین الفضل ۱۹ مئی ۱۹۳۲ء)