خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 389 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 389

خطبات محمود ۳۸۹ سال ۱۹۳۲ء سے قلیل عرصہ میں آپ دنیا پر غالب آ سکتے ہیں۔اللہ تعالٰی فرماتا ہے كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةٌ كثيرة کے کتنے ہی چھوٹے چھوٹے گروہ ہوتے ہیں مگر بڑی بڑی جماعتوں پر غالب آجاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے اگر مجھے چالیس کامل مومن مل جائیں تو میں دنیا پر غالب آجاؤں۔اللہ تعالی کا احسان ہے کہ آج اس نے لاکھوں ایسے اشخاص پیدا کر دیئے ہیں جو آپ کی نہیں بلکہ آپ کے خدام کی آواز پر اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔پس صحیح طریق پر اپنی کوششوں سے کام لو اور یقین رکھو کہ دنیا کی بادشاہتیں بھی تمہارے ارادوں میں روک نہیں بن سکیں۔ہمیں اللہ تعالی پر ایمان رکھنا چاہئے مگر ستوں والا ایمان نہیں کہ ہاتھ پاؤں توڑ کر بیٹھ رہے اور امید باندھ لی کہ اللہ تعالی مدد کرے گا۔بلکہ ان لوگوں کی طرح جو کام کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہم نے کچھ نہیں کیا۔وہ شخص جس نے کچھ کیا ہی نہیں اس کا حق نہیں کہ وہ خدا پر تو قتل کرے بلکہ خدا پر توکل کرنے والا وہی ہے جو پہلے کام کرے اور پھر اللہ تعالیٰ پر توکل کرے۔اگر کوئی شخص ایسا کرے تو صحیح الفاظ میں وہی سچا مومن اور وہی سچا متوکل ہے۔پس محنت سے کام کرو اپنی ہمتوں کو بلند کرو۔اور یقین رکھو کہ اب دنیا کی نجات تم سے وابستہ ہے۔یہ مت خیال کرو کہ تمہیں فاقے آتے ہیں ، یہ مت خیال کرو کہ تم غریب ہو بلکہ یا د رکھو کہ آئندہ بادشاہ بھی تمہارے ذریعہ نجات پانے والے ہیں۔پس ہو شیاری سے کام لو اور اس یقین اور توکل کے ماتحت کام کرو کہ دنیا کی نجات آپ لوگوں سے وابستہ ہے۔اگر آپ لوگ ایسا کریں گے تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے خود اتر کر لوگوں کے دلوں میں تمہاری محبت پیدا کر دیں گے۔وقت آگیا ہے کہ تمہیں ترقیات ملیں مگر ضرورت ہے کہ آپ لوگ اپنی اصلاح کریں اور صحیح معنوں میں اللہ تعالیٰ پر توکل اختیار کریں۔الفضل ۳ مارچ ۱۹۳۲ء) ل الاعراف: ۱۵۷ الذُریت: ۵۷ مسلم کتاب السلام باب لكل داء دواء او استحباب التداوى کے مسلم کتاب الایمان باب جواز الاسترار بالايمان للخائف۔النزعت : ۳۲ بك البقرة :۲۵۰