خطبات محمود (جلد 13) — Page 11
خطبات محمود سال ۱۹۳۱ء معمولی بات نہیں۔پھر اس کے علاوہ وہ اگر چہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے کا دعوی کرتے ہیں لیکن اس میں کیا شک ہے کہ وہ آپ کو اصل درجہ سے نیچے گراتے ہیں اور ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسے سورج چڑھا ہوا ہو اور کوئی شخص کہے کہ سورج نہیں چڑھا ہوا بلکہ تھوڑی سی روشنی ہے شاید جگنو کی روشنی ہو۔کیا ایسا شخص نے سورج جگنو کی شکل میں نظر آئے فوج میں بھرتی ہو سکتا ہے؟ بے شک وہ اندھا تو نہیں مگر پھر بھی فوج کے قابل نہیں لیکن جو شخص خدا کے روحانی سورج کو دیکھ کر کہتا ہے کہ جگنو ہے اور ایک شخص کہتا ہے یہ چونکہ روشنی کاتو اقرار کرتا ہے اس لئے اسکے پیچھے نماز پڑھ لینے میں کیا حرج ہے وہ کس طرح سمجھتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی گرفت سے بیچ۔جائے گا۔کیا خد اتعالیٰ اس سے یہ نہ پوچھے گا کہ اور کونسی تمام جائز چیزوں کو تم نے اختیار کیا کہ اس عمل کرنا ضروری سمجھا۔اللہ تعالیٰ نے جائز تو بہت کچھ کیا ہے مگر ساتھ ہی احسن کو اختیار کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور اگر کوئی اعلیٰ اور احسن کو چھوڑ کر عبد ا ادنی کو اختیار کرتا ہے تو یقینا نیکی کا استخفاف کرتا ہے اور ایسے شخص کا ایمان کبھی سلامت نہیں رہ سکتا اس کی روحانی صحت ضرور خراب ہو جائیگی جس طرح ایک شخص کو جو عمدہ غذا کھانے اور عمدہ ہوا میں رہنے کا عادی ہو اگر ادنی غذا ملنے لگے اور اسے ایسی جگہ رکھا جائے جہاں صاف اور عمدہ ہوا نہ مل سکے تو ضروری ہے کہ اس کی صحت خراب ہو جائے پھر غیر مبالکین کے پیچھے نماز پڑھنے کی کوئی خاص ضرورت ہو تو امر مجبوری ہے اگر ساری دنیا پر غیر مبائع ہی ہوتے تو کوئی کہہ سکتا تھا مبائع تو شاید ہی کسی جگہ کوئی مل سکے اس لئے اس جواز سے فائدہ نہ اٹھائیں تو کیا کریں مگر جب صورت یہ ہے کہ سارے ہندوستان میں شاید ہی چند مقامات ایسے ہوں جہاں یہ لوگ کچھ نمایاں ہوں وگر نہ اول تو کہیں ان کا نشان ہی نہیں ملتا اور اگر کہیں ہوں بھی تو بالکل غیر اہم حیثیت میں ہیں اور اگر میں پچیس مقامات پر بھی ہوں تو بھی مبائعین کے مقابلہ میں انکی حیثیت ہی کیا ہے۔لاہور میں ہی جہاں ان کا مرکز ہے ان سے ہماری جماعت بہت زیادہ ہے پھر کیا مصیبت پڑی ہے کہ کوئی اپنے راستہ سے ہٹ کر خاص طور پر ان کی تلاش کرے جب تک اس کے اپنے اندر بھی کوئی رگ غیر مباقعیت کی نہ ہو اور کند ہم جنس باہم جنس پرواز والا مضمون نہ ہو ایسے سوالات کرنے والوں سے میں یہ دریافت کرتا ہوں کہ کیا لنگڑا اور کانا گھوڑا گھوڑا نہیں ہے اور ضرور ہے لیکن کیا تم گھوڑا خرید نے کے وقت اسے خریدتے ہو اسی طرح کسی غیر مبالغ کے پیچھے نماز پڑھنا بھی نماز تو ہے مگر اندھی اور لنگڑی اولی اگر تم باقی چیزیں بھی لنگڑی اور اولی اختیار کرتے ہوا سے بھی اختیار کر لو لیکن اگر ہر چیز