خطبات محمود (جلد 13) — Page 75
خطبات محمود <A سال ۱۹۳۱ء بلکہ وہاں صرف دو سو گھماؤں کے قریب ایک زمین کا قطعہ ہے جس میں زعفران پیدا ہوتا ہے۔ایسی خوبیاں جو بھی ہوں ہم کہیں گے کہ یہ جزوی خوبیاں ہیں۔اسی طرح بعض انسانوں میں بھی جزوی خوبیاں یا جزوی نقائص پائے جاتے ہیں۔پھر بعض ایسی باتیں ہوتی ہیں جو سارے ملک سے تعلق رکھتی ہیں مثلا گیہوں ہے یہ ہندوستان کے ساتھ بحیثیت ملک تعلق رکھتی ہے۔قریباً ہندوستان کے ہر علاقہ میں گیہوں پیدا ہوتی ہے یا آم ہیں قریبا ہندوستان کے ہر علاقے میں آم پیدا ہوتے ہیں بہت کم ایسے علاقے ملیں گے جہاں آم نہیں ہو گا۔پس تمام نیکیاں اور بدیاں دو قسم کی ہیں ایک وہ جو افراد سے تعلق رکھتی ہیں اور ایک وہ جو کسی قوم سے تعلق رکھتی ہیں۔افراد کی بدیاں تو افراد کی اصلاح سے تعلق رکھتی ہیں یعنی وہ افراد جن میں بدیاں ہوں اگر کوشش کریں تو اپنی اصلاح کر سکتے ہیں یا اگر وہ کوشش کریں تو ان کی فردی نیکیاں بڑھ جائیں گی۔لیکن جو قومی اثرات کے ماتحت بدیاں یا نیکیاں پیدا ہوں ان میں کسی ایک فرد کی کوشش کار آمد ثابت نہیں ہو سکتی کیونکہ فرد جزو ہے گل کا اور جو خرابی کل میں ہوگی اس سے وہ بھی اثر پذیر ہو گا۔مثلا اگر کوئی شخص زہر کھالے تو یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ زہر اس کے ہاتھ یا پاؤں یا دماغ یا دوسرے اعضاء پر اثر نہ کرئے۔کیونکہ زہر جب بھی جسم میں داخل ہو گا تو وہ سارے اعضاء میں تقسیم ہو جائے گا۔یا اسی طرح ہم غذا کھاتے ہیں گوشت کھائیں یا چاول یا پھل استعمال کریں اس طرح جو طاقت حاصل ہوگی وہ سارے جسم میں پھیل جائے گی۔دل بھی اس سے حصہ لے گا دماغ بھی حصہ لے گا ہاتھ پاؤں طحال اور معدہ سب اس غذا سے حصہ لیں گے کیونکہ انسانی جسم کے تمام اعضاء افراد ہیں کل کے۔اس لئے وہ اعضاء نیکی میں بھی حصہ لیتے ہیں اور بدی میں بھی۔غذا کا بھی اثر قبول کرتے ہیں اور زہر کا بھی۔اسی طرح جو نیکی یا بدی قومی طور پر پیدا ہو وہ ساری قوم پر اثر ڈالتی ہے۔پس جو قومی نیکیاں یا بدیاں ہوں ان کا مقابلہ ایک حصہ بدن یعنی کوئی خاص فرد نہیں کر سکتا۔نہ بدیوں کو دور کر سکتا ہے اور نہ نیکیوں کو وسیع طور پر پھیلا سکتا ہے کیونکہ کل کا اثر جزو پر ضرور پڑتا ہے سوائے اس کے کہ کوئی حصہ نکما یا بیمار ہو جائے اور اس وجہ سے وہ اپنے کل سے پورے طور پر فائدہ حاصل نہ کر سکے تو یہ اس کی جزوی خصوصیت ہو جائے گی۔مثلا عمدہ زمین میں اگر عمدہ بیج ڈالا جائے تو ضرور اعلیٰ پھل پیدا ہو گا۔لیکن اگر کسی بیج میں نقص ہو جائے تو عمدہ زمین میں بھی نہیں اگ سکے گا اور باقی اگ آئیں گے۔یہ اس کا فردی نقص ہو گا قومی نہیں ہو گا۔اور ہم کہیں گے کہ فلاں بیچ میں نقص ہو گیا ہے کھیت میں نقص نہیں نہ سارے بیچ میں نقص ہے مگر یہ ایک استثنائی