خطبات محمود (جلد 13) — Page 628
مطبات محمود 73 جلسہ سالانہ بہت بڑی نعمت ہے ( فرموده ۲۵- نومبر ۱۹۳۲ء) سال ۱۹۳۲ء تشر تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔گلے مہینہ میں انشاء اللہ تعالٰی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مقرر کردہ جلسہ سالانہ بلکہ آپ کا بھی نہیں اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت مقرر شدہ جلسہ سالانہ ہونے والا ہے۔اس جلسہ کی غرض محض اس قدر نہیں کہ لوگ آئیں اور تقریریں سن ہیں۔کیونکہ تقریر میں مختلف اوقات میں ہوتی ہی رہتی ہیں اور مختلف شہروں میں جلسے بھی ہوتے رہتے ہیں۔در حقیقت یہ جلسہ اپنے اندر ایک اقرار رکھتا ہے کہ الہی آواز پر مومن ہر کام چھوڑ کر جانے کے لئے تیار رہے گا۔خدا نے مختلف اوقات میں مختلف اقرار رکھے ہیں۔ایک اقرار روزانہ پانچ وقت کا ہے۔ہر بالغ اور تندرست کا فرض ہے کہ جب اذان ہو تمام کام کاج چھوڑ کر مسجد میں پہنچے اور محلے کے لوگوں کے ساتھ مل کر عبادت الہی بجالائے۔پھر ایک اور اقرار جمعہ کے دن کا ہے جس میں سارے شہر کے لوگ ایک جگہ جمع ہوتے اور اپنے عمل سے اس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ وہ الہی آواز کو سننے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔پھر عیدین آتی ہیں ان میں نہ صرف ایک شہر کے لوگ بلکہ مختلف علاقوں کے لوگ اور آس پاس کے دیہات کے لوگ جمع ہوتے ہیں اور اس طرح زیادہ وسیع حلقہ کے لوگ اقرار کرتے ہیں کہ وہ الہی آواز پر لبیک کہنے کو تیار ہیں۔اسی طرح سال میں ایک حج کا موقع ہوتا ہے جس میں ساری دنیا کے لوگ جن کو اللہ تعالٰی توفیق دے ایک جگہ جمع ہوتے اور اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ اسلامی توحید نے مسلمانوں کے دلوں کو ایسا متحد کر دیا ہے کہ باوجود اختلاف زبان اختلاف عقائد اختلاف رنگ و نسل ، اختلاف خیالات اور اختلاف آب و ہوا کے وہ اللہ