خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 571 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 571

37 خطبات محمود 841 سال ۱۹۳۲ء کی کوئی پرواہ نہیں کرنی چاہئے۔صرف مسلمان کہلانے سے تو کوئی مومن نہیں بن سکتا۔جب تک حقیقی طور پر مومنوں والے اعمال نہ بجا لائے۔غرض ہماری ہمدردی کا دائرہ الہی صفت ربوبیت کے ماتحت وسیع ہونا چاہئے اور دوسروں کے حقوق کی حفاظت بھی اپنا فرض سمجھنا چاہئے۔لیکن میرا یہ مطلب نہیں کہ اپنوں کے حقوق کا خیال نہ رکھا جائے اور ظلم ہو گا اگر میں یہ کہوں کہ اپنی قوم کو فائدہ پہنچانے کا موقع میسر آنے پر بھی فائدہ نہیں پہنچانا چاہئے۔ہر مسلمان کا فرض ہے کہ اگر کسی جگہ بغیر کسی کی حق تلفی کے غیر کے مقابلہ میں اپنے مسلمان بھائی کو یا غیر ملکی کے مقابلہ میں اپنے ملکی کو یا غیر ممالک کے باشندوں کے مقابلہ میں برٹش ایمپائر کی رعایا کو فائدہ پہنچا سکے اور اس کو جائز موقع میسر ہو تو ضرور فائدہ پہنچائے۔اس کا اس طرح فائدہ پہنچانا نہ صرف یہ کہ اس کے لئے گناہ کا موجب نہیں، بلکہ باعث ثواب ہے۔غرض اپنوں اور غیروں کے ساتھ معاملہ کرتے وئے صفت رب العلمین کو مد نظر رکھا جائے تو دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے اور فتنہ و فساد کا طوفان بند ہو سکتا ہے۔و افضل ۱۳ ستمبر ۱۹۳۲)ء الفاتحة : ٢