خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 233 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 233

خطبات محمود ۲۳۳ سال ۱۹۳۱ء ہے کہ پرانے لوگوں نے بہت خدمتیں کرتی ہیں اب ہمیں موقع ملنا چاہئے کہ اس میدان میں نکلیں اور یہ دلیل کو پورے طور پر صحیح نہ ہو مگر بالکل بے وزن بھی نہیں ہے۔بہر حال ناموں کا انتخاب کیا جائے گا اور جن کو شامل کیا جائے گا ان کی فہرست شائع کر دی جائے گی۔ہاں یہ ضروری ہے کہ ایسے موقع پر دعاؤں پر خاص زور دینا چاہئے۔پس ان ایام میں خصوصیت سے دعا ئیں کرو بلکہ وہ لوگ جو مباہلہ میں شامل نہ ہو سکیں وہ اپنے بھائیوں کی دعاؤں سے مدد کریں بلکہ میں تو سمجھتا ہوں اگر مباہلہ نہ بھی ہو اور فریق مقابل شریعت کی مقرر کردہ شرائط کو نظر انداز کر کے مباہلہ پر آمادہ نہ ہو تب بھی وہ تمام لوگ جنہوں نے مباہلہ میں شامل ہونے کے لئے اپنے نام پیش کئے ہیں قادیان میں اکٹھے ہوں تا اللہ تعالٰی سے اسلام کی ترقی اور احمدیت کے غلبہ کے لئے خاص طور پر دعا کی جائے اور اللہ تعالیٰ کے حضور التجاء کی جائے کہ وہ اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے کوئی غیر معمولی نشان دکھائے۔مگر ابھی یہ تمام باتیں پیش از وقت ہیں۔جس وقت فیصلہ ہو جائے گا اس وقت ان باتوں پر غور کر لیا جائے گا۔البتہ میں ابھی سے تمام دوستوں کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ وہ خصوصیت سے دعائیں کریں تا اللہ تعالیٰ اپنا کوئی چمکتا ہو انشان دکھائے ایسا خاص نشان جو احمدیت کو دنیا پر غالب کر دے۔تا ایسا ہو کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله ، کاوہ نظارہ جو مسیح موعود کے زمانہ سے مختص ہے اسے پورا ہوتے دیکھ کر اسلام کی فتح اور دوسرے مذاہب کی شکست ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں- اللهم امين السيرة الحلبيه جلد ۲ صفحه ۱۷۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء مسلم کتاب الایمان باب جواز الاستسرار للخائف بخاری کتاب المغازی باب قتل أبي جهل ه ال عمران: ۱۲ الاعراف: ۱۵۷ ك التوبه: ۳۳ (الفضل ۲۳۔جولائی ۱۹۳۱ء)