خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 176 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 176

خطبات محمود 124 سال ۱۹۳۱ء والے اپنی یادگاروں کے قیام کے لئے اینٹوں پتھروں اور چونے کے محتاج نہیں ہوتے بلکہ وہ دنیا میں روحانیت قائم کرنا چاہتے ہیں اور یہی ان کی بہترین یادگار ہوتی ہے کہ اس مقصد کو پورا کر دیا جائے جس کے لئے وہ دنیا میں مبعوث ہوئے۔پس بهترین ذریعہ اس یاد گار کا یہی ہو سکتا ہے کہ ہم خصوصیت سے اس سال تبلیغ پر زور دیں اور اس نہایت ہی خوشی اور مسرت کی تقریب پر جماعت اپنے آپ کو دگنا کرنے کی کوشش کرے۔اور یہ کوئی بڑی بات نہیں بلکہ اگر سنجیدگی سے کوشش کی جائے تو یقیناً ہر جماعت اس کوشش میں کامیاب ہو سکتی ہے اور اس کی تبلیغ میں ایسی برکت ہو سکتی ہے کہ لوگ خود بخود کھنچے چلے آئیں۔میں نے دیکھا ہے۔دو تین جماعتیں نہایت جوش کے ساتھ تبلیغی کام میں منہمک ہیں جن میں سے ایک لکھنو کی جماعت ہے امید کی جاتی ہے کہ اگر انہوں نے اپنی تبلیغی کوششوں کو جاری رکھا تو سال کے آخر تک وہ اپنے آپ کو ایک مستقل مبلغ کا مستحق ثابت کر دیں گے اسی طرح ڈیڑھ مہینہ ہوا میں لاہور گیا تھا وہاں کی جماعت کو میں نے نصیحت کی تھی کہ وہ اپنی سستی دور کرے اور جوش کے ساتھ تبلیغی کام میں مصروف ہو۔اس کے بعد لاہور کی جماعت نے تنظیم کی اور تبلیغی کام کو سنبھالا تو میں دیکھتا ہوں وہاں سے بہت خوش کن خبریں آرہی ہیں اور کئی جگہیں ایسی ہیں جہاں نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔اسی طرح اور بھی کئی جماعتیں ہیں جو نہایت زور کے ساتھ تبلیغ مصروف ہیں۔ضلع گورداسپور کی جماعت بھی تبلیغی لحاظ سے اچھا کام کر رہی ہے گو ہم اسے انتہائی نہیں کہہ سکتے بلکہ اگر وہ کوشش کریں تو اور بھی زیادہ اس کو وسعت دے سکتے اور اس کے شاندار نتائج پیدا کر سکتے ہیں مگر بہر حال موجودہ کام بھی قابل تعریف ہے۔اسی طرح اگر ہندوستان کی دیگر تمام جماعتیں یہ امر مد نظر رکھیں کہ ہماری جماعت کا یہ چالیس سالہ عہد بغیر کسی عظیم الشان یادگار کے قائم ہونے کے نہ گذرے جس کا طریق یہی ہے کہ ایسی عمدگی سے تبلیغ کی جائے کہ اس سال ہر جگہ کی جماعت اپنی تعداد کو دوگنی کرلے تو یہ کچھ بھی مشکل نہیں۔۱۸۹۰ء کے آخر میں غالبا نو مبر یا اکتوبر کا مہینہ تھا جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مسیحیت کا دعویٰ کیا اس حساب سے اکتالیسواں سال پورا ہونے میں صرف پانچ یا چھ مہینے باقی ہیں اور شاید ممکن ہے دسمبر بھی اس میں شامل ہو اور ابھی پورے چھ ماہ وقت رہتا ہو ہمیں ان چھ مہینوں میں اس جوبلی کی یادگار قائم کرنے میں پورا زور لگانا چاہئے۔میں نے پہلے بھی کہا تھا اگر ہمارے عزیز اپنے اپنے رشتہ داروں کو تبلیغ کرنی شروع کر دیں تو بہت حد تک جماعت کا حلقہ وسیع ہو سکتا ہے۔احمدی اپنے