خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 610 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 610

خطبات محمود 41۔سال ۱۹۳۲ ء پھیلانے سے رک گئے تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ جو امانت خداتعالی نے ہمیں دی ہے وہ تمہارے ساتھ ہی چلی جائے گی۔اور اس طرح اس شخص کے ساتھ ہم بھلائی کرنے کی بجائے دشمنی کرنے والے ٹھہریں گے۔پس اپنے بچے خیالات کی اشاعت کے لئے ایک طرف جنون ہونا چاہیئے اور دوسری اس چیز کی بھی ضرورت ہے کہ مزاج دیکھ لیا جائے۔یعنی یہ نہیں خیال کرنا چاہئے کہ تبلیغ تو کرنے لگا ہوں کہیں اس شخص کا دل میلا نہ ہو جائے۔بلکہ یہ سوچنا چاہئے کہ آیا میری اس وقت اور اس طرح کی تبلیغ کہیں اس کو ہدایت سے بالکل ہی تو محروم نہیں کر دے گی جس طرح بے موقع اور نا مناسب طور پر مسواک مارنے پر وہ شخص ظاہری طور پر مسلمان کہلانے سے بھی انکار کر بیٹھا تھا۔پس میں دیوانگی اور فرزانگی ہر دو چیزوں کی پہلو بہ پہلو ضرورت ہے۔نہ تو عقلمندی کے ماتحت مصلحت ہی مصلحت ہمارے پیش نظر ہو اور نہ ہی مخفی جنون کے پیچھے چل کر یہ ہونا چاہئے کہ دو کرنے کا فائدے کی بجائے نقصان ہو جائے۔الفضل ۲۹ نومبر ۱۹۳۲ء)