خطبات محمود (جلد 13) — Page 536
خطبات محمود ۵۳۶ سال ۱۹۳۲ء غرض بتایا جاتا ہے کہ اپنی کامیابی کی طرف آؤ۔اور خدا کے احکام بجالانے سے انسان کا اپنا ہی فائدہ ہے۔پس یہ نہیں خیا کی نا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام پر اگر ہم عمل کرتے ہیں تو ہمارا اس پر کوئی احسان ہے ، نہیں بلکہ الہی احکام پر عمل کرنے سے خدا تعالی کا بندہ پر احسان ہے کیونکہ اس ذریعہ سے انسان کامیاب ہو جاتا ہے۔پس اس چھوٹے سے فقرے میں شریعت کے احکام کی جڑھ بھی بتلائی گئی ہے کہ شریعت کے احکام چٹی نہیں ہوتے بلکہ انسان کے اپنے فائدے کے لئے ان کو جاری کیا گیا ہے۔یہ صرف چند حکمتیں ہیں جو میں نے بیان کی ہیں۔مگر اس فقرے سے اور بھی بہت سے استدلال ہو سکتے ہیں۔اگر کسی کام کے لئے پہلے توجہ دلائی جائے تو اس سے کام کرنے میں زیادہ بشاشت پیدا نجاتی ہے۔دیکھو بغیر از ان کے بھی نماز ہو جائے گی۔لیکن اذان اور اقامت کے بغیر نماز کی طرف رغبت دلانے والی تحریکات سے ہم محروم ہو جائیں گے۔مثلاً کھانا ہا تھوں میں رکھ کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔لیکن صاف برتنوں اور صاف مقام پر کھانے سے اس کی طرف زیادہ رغبت پیدا ہوتی ہے اور زیادہ اشتہاء سے کھایا جائے گا۔غرض کئی چیزیں اپنی ذات میں مقصود نہیں ہوتیں لیکن مقصود کے قریب کرنے والی ہوتی ہیں۔اسی طرح اذان ہے۔اصل مقصود تو عبادت ہے لیکن اذان اسے قریب کرنے والی چیز ہے اور اس میں مومن کو یہ بتلایا گیا ہے کہ نماز پڑھنا تمہارے لئے کس قدر مفید ہے۔یہی وجہ ہے کہ جہاں اذان نہیں دی جاتی ، وہاں نماز پڑھنے میں ستی ہوتی ہے۔اگر نماز پڑھی بھی جائے گی تو بے وقت یا جمع کر کے یا بد مزا طور پر۔ہم دیکھتے ہیں رمضان کے درس کے خاتمہ کے وقت جو دعا ہوتی ہے، اس میں جب کسی کی رقت میں آواز اونچی ہو جاتی ہے تو ایک دم سب پر رقت طاری ہو جاتی ہے اور ساری مسجد میں شور پڑ جاتا ہے۔اس طرح باجماعت نماز میں اگر ایک شخص کے دل میں رفت پیدا ہو جائے گی تو باقیوں کے دلوں پر بھی اس کا اثر ہو گا۔اور ان کے دل بھی نرم ہو جائیں گے۔وہ بھی خاص فائدہ اٹھا لیں گے۔اس کے علاوہ قلبی اثرات بھی ہوتے ہیں جن کو موجودہ علوم نے اب آکر ظاہر کیا ہے لیکن جنہیں آنحضرت نے کتنا عرصہ پہلے بتا دیا تھا۔آپ مجلس میں کثرت سے استغفار پڑھا کرتے تھے۔حالانکہ آپ کے لئے استغفار کی ضرورت نہ تھی۔مگر آپ نے بعد میں آنے والوں کے لئے نمونہ قائم کیا کہ تم مجلس میں بیٹھ کر استغفار پڑھا کرد تا تم پر بُرے خیالات کے اثرات نہ۔استغفار کے معنے صرف بدی کے روکنے کے ہی نہیں بلکہ نیکی کی توفیق پانے کے بھی ہیں۔دیکھو جب مالی درختوں کے ارد گرد سے چھوٹے چھوٹے پودے اور گھاس اکھیڑ تا ہے۔تو اس کا پڑیں۔-