خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 437 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 437

خطبات محمود محمد 53 سال ۱۹۳۲ء کامیابی کے لئے کامل اطاعت ضروی ہے (فرموده ۲۹ اپریل ۱۹۳۲ء) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- کی میں نے غالبا پچھلے جمعہ کے خطبہ میں اس امر کی نصیحت کی تھی کہ مومن کی نظر ہمیشہ وسیع ہونی چاہئے اور اسے صرف ایک ہی طرف نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ چاروں اطراف پر اس کی نگاہ پڑنی چاہئے کیونکہ بعض باتیں انسان اپنی غفلت سے نظر انداز کر دیتا ہے اور خیال کرتا ہے کہ یہ معمولی ہیں لیکن وہ چھوٹی چھوٹی باتیں مل کر عظیم الشان نتائج پیدا کر دیتی ہیں۔رسول کریم میں ایم بعض باتوں کی حکمت سمجھنی بظاہر مشکل معلوم ہوتی ہے لیکن آخر اس کی حکمت اور فلسفہ جب انسان کو معلوم ہوتا ہے تو وہ اس امر پر حیران ہو جاتا ہے کہ رسول کریم میں نے جب نہایت معمولی دکھائی دینے والے امور میں اتنی مفید تعلیم دی ہے تو اور امور میں آپ کی تعلیم کس قدر کامل و مکمل ہو گی۔میں نے آج یہاں آتے وقت اس رستے کو چھوڑ کر جس پر میں ہمیشہ آیا کرتا تھا ایک اور رستہ اختیار کیا۔جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے دوست ہر امر کے نتائج پر نگاہ دوڑانے کے عادی نہیں۔میں جس وقت یہاں آتا ہوں تو مجھے ایک نہایت ہی تنگ گلی میں سے جس میں سے انسان بمشکل گزر سکتا ہے اور جس کے دو رویہ آدمیوں کی قطاریں کھڑی ہوتی ہیں گزرنا پڑتا ہے جو لوگ کھڑے ہوتے ہیں ان میں سے تو ہر شخص مصافحہ کرنے کے بعد بیٹھ جاتا اور اس زہریلی ہوا سے محفوظ ہو جاتا ہے جو لوگوں کے تنفس کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔لیکن وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ اس قسم کی ہوا اس شخص کے لئے کس قدر مضر ہوگی جسے اس تمام گلی میں سے گزرنا ہو گا۔اسی طرح جب میں آتا ہوں تو لوگ دھوپ میں ہی کھڑے ہو کر مصافحہ شروع کر دیتے ہیں۔ان میں