خطبات محمود (جلد 13) — Page 653
خطبات محمود ۶۵۳ سال ۱۹۳۲ء بہت محنت کی، مشقتیں اٹھائیں اور رسول کریم ملی کے اعمال اور کلمات جو حصولِ ثواب کا ذریعہ ہیں جمع کر کے ہمارے لئے آسانی پیدا کر دی۔ اور اب یہ حالت ہے کہ گویا کھانا تیار ہو چکا ہے اور ہم نے اسے اٹھا کر منہ میں ڈال لینا ہے ۔ اگر ہم اتنا بھی نہیں کر سکتے تو بہت قابل افسوس امر ہے۔ یاد رکھو یہی نوافل قرب الہی کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ نماز روزہ وغیرہ عبادات تو عذاب سے بچنے کا ذریعہ ہیں مگر یہ چھوٹی چھوٹی باتیں مل کر انسان کو خداتعالی کا زیادہ قرب حاصل کرنے کا موجب بن جاتی ہیں۔ L --- (الفضل ۲۲ دسمبر ۱۹۳۲ء) ترمذى ابواب الاستئذان والادب باب ما ذكر في فضل السلام و ابو داود كتاب الادب باب كيف السلام ترمذی ابواب الاستئذان والادب باب ما جاء في التسليم اذا دخل بيته ترمذی ابواب الجنائز باب ما جاء في فضل الصلوة على جنازة