خطبات محمود (جلد 13) — Page 651
خطبات محمود ۶۵۱ سال ۱۹۳۲ء ہو۔اگر ایک سلام محبت سے کر دو تو وہ سب زائل ہو جائینگے بشرطیکہ گناہ بھی ایسا ہو جیسا سلام کرنے کی نیکی ہے رسول کریم میہ کی مجلس میں ایک شخص آیا اس نے کہا السّلامُ عَلَيْكُمْ آپ نے فرمایا دو سرا آیا اور کہا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله آپ نے فرمایا عِشْرُونَ تیرا آیا اور کہا سلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آپ نے فرمایا تلقون صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اسکا کیا مطلب ہے۔آپ نے فرمایا جس نے السّلامُ عَلَيْكُم کیا اس کے نام دس نیکیاں جس نے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ کہا اس کے ہیں نیکیاں اور جس نے السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةٌ الله وبرکاتہ کہا اس کے نام تیس نیکیاں لکھی گئیں۔اور جب ایک لفظ سے دس نیکیاں وَبَرَكَاتُهُ ملتی ہوں تو وہ کون بے وقوف ہے جو نہ لے سلام کا جواب بھی اونچی آواز سے دینا چاہئے۔ہاں ایک اور صورت ہے مثلاً میں اب پانچ منٹ میں یہاں تک پہنچ سکا ہوں اس اثناء میں قریباً اڑھائی سو لوگوں نے مصافحے کئے ہوں گے اور پھر کئی ایسے ہاتھ تھے جن کے ہاتھ دو سروں سے ملے ہوئے تھے۔رسول کریم میں اللہ کا طریق تھا کہ ایسے موقع پر آپ تین دفعہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کر دیتے۔کیونکہ سب کو علیحدہ علیحدہ جواب دینا ایسے موقع پر مشکل ہوتا ہے اس لئے اکٹھا ہی جواب دیا جا سکتا ہے اور اگر ایسا نہ کیا جائے تو کھڑے ہو کر ہر ایک جواب دینا تکلیف مالایطاق بلکہ مضحکہ خیز بھی ہے۔مگر یہ موقع ہر بار مجھے بھی پیش نہیں آتا اور دوسروں کو تو بالکل ہی نہیں آتا ہو گا اور ایسی صورت کے ہو اسلام کا جواب ضرور دینا چاہئے۔بلکہ رسول کریم تو اس قدر احتیاط کرتے تھے کہ اکثر آپ خود ابتداء کرتے تھے۔چونکہ آپ معلم تھے اس لئے اگر بچوں کے پاس سے گزرتے تو ان کو بھی السّلامُ عَلَيْكُمْ کہتے اور اس طرح انہیں سلام کہنا سکھاتے۔لیکن اگر ایک ہیڈ ماسٹر گزرتا ہے بچے اسے سلام کہتے ہیں اور وہ جواب نہیں دیتا تو وہ یہی سمجھیں گے کہ جواب نہیں دینا چاہئے۔کیونکہ بچے وہی کرتے ہیں جو بڑوں کو کرتا دیکھیں۔ہمارے گھر میں چونکہ عام طور وہ دیکھتے ہیں اس لئے ایسی عادت ہو گئی ہے کہ جب میں جاتا ہوں اس کثرت کے ساتھ السّلامُ عَلَيْكُمْ کہنے لگ جاتے ہیں کہ مجھے بعض اوقات انہیں ڈانٹنا پڑتا ہے۔باری باری بچے ابا جان السّلامُ عَلَيْكُم ابا جان السّلامُ عَلَيْكُمْ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔اور جب ایک دور ختم ہو جائے تو دوبارہ شروع کر دیتے ہیں۔لیکن اگر ماں باپ یا ہیڈ ماسٹر کو وہ دیکھیں کہ سلام نہیں کرتے تو وہ بھی اس کے عادی نہیں ہو سکتے۔