خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 611 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 611

سال ۱۹۳۲ء ۶۱۱ (71 دعوت الی اللہ (فرموده ۲۱- اکتوبر ۱۹۳۲ء) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آٹھ اکتوبر کو مجلس شوری کے فیصلہ کے مطابق تمام جماعت نے تبلیغ کے لئے ہر فرد جماعت سے کام لیا یا یوں کہو کہ جماعت نے جہاں تک اس سے ممکن ہو سکا اپنے افراد سے کام لیا کیونکہ ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ ساری کی ساری جماعت یا تمام افراد نے کام کیا لیکن جو رپورٹیں ابھی تک مجھے پہنچ سکی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ معتد بہ حصہ نے کم سے کم پنجاب کی جماعتوں کے معتد بہ حصہ نے کام کیا ہے کیونکہ بیرون جات کی رپورٹیں ابھی مجھے نہیں مل سکیں اور میں نہیں کہہ سکتا کہ انہوں نے کس رنگ اور کس اسلوب پر کام کیا۔مگر پنجاب میں اپنے افراد سے کام لینے کی کوشش جماعتوں نے ضرور کی ہے۔تبلیغ کا جو مادی نتیجہ نکل سکتا ہے وہ لوگوں کی بیعت ہے۔مگر ایک دن کی تبلیغ در حقیقت بہت سوں کی بیعت کا موجب نہیں ہو سکتی۔ہاں وہ لوگوں کے دلوں میں سلسلہ احمدیہ کی باتیں سنے کا احساس پیدا کرنے کا موجب ہو سکتا ہے۔اس امر کا اندازہ لگانے میں مدد دے سکتی ہے کہ عام لوگوں میں ہمارے متعلق کس قسم کے خیالات پائے جاتے ہیں اس بات کا اندازہ لگانے میں محمد ہو سکتی ہے کہ وہ لوگ جو ابھی تک داخل سلسلہ نہیں ان میں ہمارے لئے کس حد تک زمین تیار ہو چکی ہے پھر اس امر کا اندازہ کرنے میں مدد دے سکتی ہے کہ ہمارے اپنے افراد نے کس حد تک سلسلہ کی معلومات حاصل کی ہیں اور انہیں کس رنگ میں استعمال کرنے کی قابلیت وہ اپنے اندر پیدا کر چکے ہیں۔پھر اس سے ہم یہ بھی اندازہ کر سکتے ہیں کہ جماعت کے لوگ سلسلہ کے لئے کس حد تک قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں پھر یہ ہمیں اس بات کا اندازہ لگانے میں