خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 559 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 559

خطبات ۵۵۹ کیونکہ رسول کریم می فرماتے ہیں کہ انسان اللہ تعالیٰ کا قرب نفلوں سے ہی حاصل کرتا ہے۔وہ چیز جس کا حکم ہو اس سے ترقی مدارج نہیں ہوتی۔حکم ہمیشہ ان چیزوں کا دیا جاتا ہے جن سے نجات ہو اور ہدایت ان امور کی طرف کی جاتی ہے جو ترقی مدارج کا باعث ہوں۔پس مجھے افسوس آتا ہے یہ دیکھ کر کہ وہ جماعت جسے دوسروں کے لئے نمونہ بننا چاہئے تھا اس نے قریبا قریبا اس معاملہ میں نہایت ہی غفلت اور ستی کا ثبوت دیا ہے۔اِلَّا مَا شَاءَ اللہ ایسے مخلص بھی موجود ہیں جنہوں نے اپنے اخلاص کا ثبوت دیا۔میں اس وقت انہیں نظر انداز کرتا ہوں۔عام طور پر قادیان کی جماعت نے سخت غفلت کا اظہار کیا ہے۔پھر چندے ہیں ان کے متعلق بھی میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں سستی پائی جاتی ہے جو فرض چندے ہیں ان کے متعلق بھی ہزا ر ہا آدمی ہماری جماعت میں ایسے موجود ہیں جو سالہا سال تک ادا نہیں کرتے اور ہزارہا ایسے آدمی ہیں جو کہتے رہتے ہیں کہ چندے زیادہ ہیں ہم دے نہیں سکتے۔حالانکہ اگر ان کی جو چندہ دیتے ہیں ایک فہرست بنائی جائے اور چندہ نہ دینے والوں کی بھی فہرست تیار کی جائے تو چندہ نہ دینے والے ایسے ہوں گے جو دینے والوں سے زیادہ آسودہ اور امیر ہوں گے۔فرق صرف یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے نفس پر روپیہ خرچ کرنے کی عادت ڈال لیتے ہیں اور دوسرے خدا کے لئے روپیہ خرچ کرنے کی عادت ڈال لیتے ہیں۔پھر ہزار ہا آدمی ہماری جماعت میں ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو بسا اوقات چندے کے لئے فاقہ برداشت کرتے ہیں اور بسا اوقات اپنی بیوی بچوں کا پیٹ کاٹ کر مرکز میں روپیہ بھیجتے ہیں اور اس تنگی کے باوجود وہ اپنے دل میں بشاشت پاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ خدا کا قرض اسی لئے ہے کہ اسے ادا کر دیا جائے۔در حقیقت وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے خدا نے جماعت احمدیہ کی تعریف کی ہے ورنہ وہ منافق جو سالہا سال چندوں کی ادائیگی کی طرف توجہ نہیں کرتے ان کی وجہ سے کسی جماعت کی کیا تعریف ہو سکتی ہے۔ان کے لئے تو لہو لگا کر شہیدوں میں داخل ہونے والی بات ہے بلکہ دراصل وہ جماعت کے لئے ننگ و عار کا باعث ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ شاید جماعت کے ساتھ جو الہی وعدے ہیں ان میں وہ بھی شامل ہو جائیں گے حالانکہ خداتو دل کو جانتا ہے اور وہ قلبی کیفیات کے مطابق ان سے سلوک کرے گا۔وہ سمجھتے ہیں کہ قیامت کے دن خدا صرف اتنا ہی پوچھے گا کہ کون کون احمدی کہلاتا ہے اور جو اپنے آپ کو احمدی کہے گا اسے جنت میں داخل کر دے گا۔یہ احمق اتنا نہیں سمجھتے کہ اللہ تعالیٰ تو منافقوں کے متعلق فرماتا ہے اِنَّ المُنفِقِينَ فِي الدَّرْيِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ منافق دوزخ کے سب سے نچلے طبقہ میں ہوں