خطبات محمود (جلد 13) — Page 437
۴۳۷ 53 کامیابی کے لئے کامل اطاعت ضروی ہے (فرموده ۲۹- ایریل ۱۹۳۲ء) سال ۱۹۳۲ء تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔ میں نے غالبا پچھلے جمعہ کے خطبہ میں اس امر کی نصیحت کی تھی کہ مومن کی نظر ہمیشہ وسیع ہوئی چاہئے اور اسے صرف ایک ہی طرف نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ چاروں اطراف پر اس کی نگاہ پڑنی چاہئے کیونکہ بعض باتیں انسان اپنی غفلت سے نظر انداز کر دیتا ہے اور خیال کرتا ہے کہ یہ معمولی ہیں لیکن وہ چھوٹی چھوٹی باتیں مل کر عظیم الشان نتائج پیدا کر دیتی ہیں۔ رسول کریم میں ایم کی بعض باتوں کی حکمت سمجھنی بظاہر مشکل معلوم ہوتی ہے لیکن آخر اس کی حکمت اور فلسفہ جب انسان کو معلوم ہوتا ہے تو وہ اس امر پر حیران ہو جاتا ہے کہ رسول کریم میم نے جب نہایت معمولی دکھائی دینے والے امور میں اتنی مفید تعلیم دی ہے تو اور امور میں آپ کی تعلیم کس قدر کامل و مکمل ہوگی۔ میں نے آج یہاں آتے وقت اس رستے کو چھوڑ کر جس پر میں ہمیشہ آیا کرتا تھا ایک اور رستہ اختیار کیا۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے دوست ہر امر کے نتائج پر نگاہ دوڑانے کے عادی نہیں۔ میں جس وقت یہاں آتا ہوں تو مجھے ایک نہایت ہی تنگ گلی میں سے جس میں سے انسان بمشکل گزر سکتا ہے اور جس کے دور د یہ آدمیوں کی قطاریں کھڑی ہوتی ہیں گزرنا پڑتا ہے جو لوگ کھڑے ہوتے ہیں ان میں سے تو ہر شخص مصافحہ کرنے کے بعد بیٹھ جاتا اور اس زہریلی ہوا سے محفوظ ہو جاتا ہے جو لوگوں کے تنفس کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ لیکن وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ اس قسم کی ہوا اس شخص کے لئے کس قدر مضر ہو گی جسے اس تمام گلی میں سے گزرنا ہو گا۔ اس طرح جب میں آتا ہوں تو لوگ دھوپ میں ہی کھڑے ہو کر مصافحہ شروع کر دیتے ہیں۔ ان میں