خطبات محمود (جلد 13) — Page 401
خطبات محمود سال ۱۹۳۲ء پہلے زمانہ میں ہزاروں آدمیوں کو بے دریغ قتل کر دیا جاتا تھا لیکن آج اگر کسی کو معمولی تکلیف بھی پہنچائی جائے تو ساری دنیا میں شور پڑ جاتا ہے۔افغانستان میں ہی ہمارے چند آدمی شہید کئے گئے۔آج تک ہماری جماعت اس پر فخر کرتی ہے۔حالانکہ پہلے زمانہ میں اس طرح بہت سے لوگ شہید کئے گئے۔پس کبھی بھی اپنی قربانیوں کو بڑھا کر بیان نہ کرو بلکہ دل میں یہ خواہش پیدا کرد کہ تم جس قدر قربانی کر چکے وہ کم ہے اور آئندہ اس سے زیادہ قربانیاں کرنے کے لئے تیار رہو۔مگر اس کے ساتھ ہی اللہ تعالٰی سے دعا بھی کرنی چاہئے تادہ اس عظیم الشان انعام کے مقابلہ میں ہمارے دلوں میں تبدیلی بھی پیدا کر دے اور ہر روز جو ہم پر چڑھے ہماری قربانیوں میں اضافہ ہی الفضل ۳ مارچ ۱۹۳۲ء) ہو تا چلا جائے۔الانبياء:٣١ البقرة:٢٠