خطبات محمود (جلد 13) — Page 347
خطبات محمود لدو سال ۱۹۳۲ء میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں اخلاق فاضلہ کا اعلیٰ سے اعلیٰ نمونہ دکھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ ہم صرف ظاہری طور پر ہی نمازیں پڑھنے والے نہ ہوں بلکہ ہمارے دل بھی عبادت گزار ہوں۔ اور ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے خزانوں کی وسعت پر نظر رکھیں اور یہ نہ سمجھیں کہ دوسروں کا حق مار کر ہم بڑے بن سکتے ہیں۔ الفضل ۴ - فروری ۱۹۳۲ء) بخاری کتاب الرقاق باب التواضع I