خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 332 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 332

خطبات محمود ۳۳۲ سال ۶۱۹۳۲ سے نہیں رکے بلکہ ایسی مجبوریوں کی وجہ سے پیچھے رہے ہیں جو ان کے قبضہ سے باہر تھیں۔ اور تمہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچتی جو ان کو نہ پہنچے۔ تم کسی وادی میں نہیں چل رہے ہوتے مگر وہ ساتھ ہوتے ہیں۔ پس وہ انسان جو کسی جائز مجبوری کی وجہ سے کسی عبادت میں شریک نہیں ہو سکتا اور اس کے لئے دل میں کڑھتا ہے اہے ویسا ہی ثواب کا مستحق ہوتا ہے جیسا وہ انسان جو عبادت بجالا رہا ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کو بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ جو شرعی مجبوری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتا مگر اس پر افسوس کرتا ہے وہ بھی ثواب کا مستحق ہے۔ ا بخاری کتاب الجہاد والسير باب من حبسه العذر عن الغزو (الفضل ۲۱ جنوری ۱۹۳۲ء)