خطبات محمود (جلد 13) — Page 246
خطبات محمود 28 مرمت مسجد لندن اور چندہ خاص کی تحریکیں (فرموده ۱۱- ستمبر ۱۹۳۱ء) سال ۱۹۳۱ء تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔میں نے پچھلے دنوں اپنی جماعت کے لئے دو تحرکیں کی ہیں ایک تحریک تو جماعت کی مستورات کو مخاطب کر کے کی ہے جو مسجد لندن کی مرمت کے لئے چندہ کی اپیل ہے اور دوسری تحریک جماعت کے مردوں کو مخاطب کرکے کی ہے جو سلسلہ کی مالی مشکلات کو دور کرنے ، قرضوں کے ادا کرنے اور جلسہ سالانہ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ایک ایک ماہ کی آمدنی دینے کے لئے ہے۔عورتوں کو تحریک اندازا آٹھ دس ہزار روپیہ جمع کرنے کے لئے کی گئی ہے۔جو ر قم اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ آج سے دس سال پہلے جب مسجد لندن کی تعمیر کے لئے چندہ کی تحریک کی گئی تو عورتوں نے ۸۳ ہزار روپیہ جمع کر دیا تھا اور اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ گذشتہ دس سال میں ہماری جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ترقی کر گئی ہے اور اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ مومن کا ہر قدم ہمیشہ ترقی کی طرف اٹھتا ہے بالکل معمولی اور ادنیٰ تحریک ہے۔مگر کام خواہ کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو اگر با قاعدہ جدو جہد سے نہ کیا جائے تو اس کا نتیجہ کبھی خوشگوار پیدا نہیں ہو سکتا۔ایک زمانہ تھا جبکہ مسلمان دنیا میں چند ہزار بلکہ چند ہزار بھی نہیں صرف چند نتواہی تھے مگر ان کے ہر کام میں نمایاں طور پر برکت دکھائی دیتی تھی۔آج ہندوستان میں ہی آٹھ کروڑ سے زیادہ مسلمان بستے ہیں لیکن معمولی معمولی تحریکیں بھی ان میں ضائع ہو جاتی ہیں اور وہ کامیاب ہوتی نظر نہیں آتیں۔جس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ان میں تنظیم نہیں اور ایسی جدوجہد اور کوشش ان میں مفقود ہے جس کا ہونا کامیابی کے لئے ضروری ہوتا ہے۔مسلمانوں میں یا تو اپنی