خطبات محمود (جلد 13) — Page 178
خطبات محمود LGA سال ۱۹۳۱ء سے ہی کہیں مباہلہ والوں کی شرارتوں کا آغاز ہو گیا کہیں اپنی صحت خراب ہو گئی پھر جماعت بھی سخت مالی مشکلات میں گرفتار رہی۔اور قسم قسم کے ابتلاء تھے جو آئے اور محض یہ بتانے کے لئے آئے کہ اب کوئی خاص تغیر سلسلہ میں واقع ہونے والا ہے۔جس طرح بچہ پیدا ہونے سے بھی ماں کو تکلیف ہوتی ہے اور کچھ عرصہ بعد میں بھی۔اسی طرح روحانی امور میں پہلے بھی تکالیف آتی ہیں اور جب روحانی بچہ پیدا ہو جاتا ہے تو پھر بھی کچھ دیر تک رہتی ہیں۔اور ابھی ہمیں یہ تکلیفیں کیا آئی ہیں بہت سے ابتلاء ہیں جو آنے والے ہیں۔شیطان تو ایک بڑی فتنہ پرداز ہستی ہے ایک چھوٹے بچے سے بھی اگر کوئی ایسی چیز لینی ہو جسے وہ نہ دینا چاہتا ہو تو وہ بھی اپنا حق چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہوتا ایک چور سے اپنا مال واپس لینے کے لئے لڑنا پڑتا ہے۔پس جب ہم شیطان سے وہ بادشاہت لینی چاہتے ہیں جو ہم سے چھین کر وہ لے گیا ہے تو اس کا واپس لینا بھی کوئی آسان کام نہیں بلکہ شیطان اس کے لئے لڑنے گا اور دم تو ڑ کر لڑے گا اور پورا زور لگائے گا کہ یہ چیز اس کے قبضہ سے نہ نکلے۔پس ہماری جماعت کے دوستوں کو مشکلات کے مقابلہ کے لئے تیار رہنا چاہئے اور گھبرانا نہیں چاہئے۔یہ مشکلات چیز ہی کیا ہیں یہ تو مومن کے ایمان کو بڑھاتی اور اسے تقویت پہنچاتی ہیں نہ کہ ہمت کو پست کرتی اور کمزور بناتی ہیں۔قرآن مجید میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ مومنوں پر جب مشکلات آتی ہیں تو وہ کہتے ہیں یہ تو وہی باتیں پوری ہو رہی ہیں جو خدا نے پہلے سے نہیں کہ دی تھیں۔پس بجائے ڈرنے اور خوف کھانے کے ان کا ایمان زیادہ ہو جاتا ہے اور وہ اور بھی زیادہ خدا کے قریب ہو جاتے ہیں۔اسی طرح ہماری جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ ہر مصیبت پر بجائے گھبرانے کے یہ یقین اور ایمان رکھیں کہ اب خدا کی نصرت قریب آرہی ہے۔اگر ہم مومن ہیں اور واقعی مومن ہیں اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدا کی طرف سے ہیں اور واقعی خدا کی طرف سے نہیں تو ہمیں اس بات پر بھی یقین رکھنا چاہئے کہ ہر مصیبت جو ہم پر آئے ہماری ترقی کا موجب ہے تنزل کا موجب نہیں ہو سکتی۔مولانا روم فرماتے ہیں ہر بلا کیں قوم را حق داده اند زیر آن گنج گرم بنهاده اند اللہ تعالٰی کی طرف سے جو مصیبت بھی مسلمانوں پر آتی ہے اس کے نیچے رحمت کا ایک مخفی خزانہ ہوتا ہے۔یہی ایمان ہے جو انسان کو خدا کے قریب کرتا ہے اور اس کے فضلوں کا وارث بنا دیتا ہے وگرنہ جو شخص مصیبتوں پر گھبراتا ہے اور خیال کرتا ہے کہ اب میں مرنے لگا وہ مومن