خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 171 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 171

خطبات محمود 141 19۔جماعت احمدیہ کی چالیس سالہ جوبلی منائی جائے (فرموده ۵ جون ۱۹۳۱ء) ۱۹۳۱ء تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔اللہ تعالی کا فضل ہے کہ آج سے چالیس سال پہلے جس امر کا وہم و گمان بھی نہیں تھا آج ہم اپنی آنکھوں سے اسے پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔یہ مضمون اس قسم کا ہے کہ ایک احمدی اسے بیان کرتے وقت آسانی سے اپنے جذبات کو قابو میں نہیں رکھ سکتا اور اس کے ساتھ ذکر حبیب ایسا وابستہ ہے کہ محبت کے جذبات اطناب و طوالت کی طرف خود بخود لے جاتے ہیں لیکن اتفاقاً سردرد کا دورہ جو مجھے مہینہ میں ایک دفعہ ہو جاتا ہے آج جمعہ کے دن ہوا ہے۔اس وجہ سے پہلے تو میرا یہی ارادہ تھا کہ میں جمعہ کے لئے نہ جاؤں لیکن تھوڑی ہی دیر پہلے کسی قدر افاقہ ہو گیا اور میں نے سمجھا خطبہ پڑھنے کے لئے مسجد میں چلے جانا چاہئے۔پس آج اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے خطبہ پڑھنے کا موقع دیا ہے اور چونکہ اس جلسہ کے بعد سے گلے کی خرابی کچھ اس قسم کی ہو گئی ہے کہ ہر خطبے کے بعد مجھے حرارت ہو جاتی ہے۔چنانچہ پچھلے جمعہ بھی ایسا ہی ہوا اس لئے میں اپنی صحت کی خرابی کی وجہ سے اختصار سے خطبہ بیان کرنے پر مجبور ہوں۔اگر چہ مضمون اطناب اور طوالت کی طرف کھینچتا ہے۔چالیس سال ہو گئے وہ چالیس سال جن میں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے والی ہستیاں اپنی بلوغت کا پہلا مقام حاصل کرتی ہیں۔جس عرصہ کے متعلق اللہ اپنے کلام مجید میں بَلَغَ اشده فرماتا ہے وہ بلوغت تامہ کا پہلا درجہ قومی لحاظ سے ہماری جماعت پر آگیا ہے۔۱۸۹۰ء کے آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا۔اور ۱۹۳۰ء کے آخر میں