خطبات محمود (جلد 13) — Page 129
خطبات محمود ۱۲۹۰ 14 ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے (فرموده ۳- اپریل ۱۹۳۱ء) سال ۱۹۳۱ء تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔ چونکہ نماز کے بعد مجلس شوری کا انعقاد ہو گا اس لئے ایک تو میں جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز ملا کر ھاؤں گا دوسرے وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے ! وئے میں نہایت اختصار کے ساتھ جمعہ کا خطبہ بیان کروں گا۔ میں متواتر پہلے بھی کئی دفعہ اپنی جماعت کے دوستوں کو توجہ دلا چکا ہوں اور میں سمجھتا ہوں ابھی اس بات کی ضرورت ہے کہ آئندہ اور بھی توجہ دلائی جائے اور وہ یہ ہے کہ ہمار ا سلسلہ ایک مذہبی سلسلہ ہے اور مذہبی سلسلہ ہونے کے لحاظ سے اس کے تمام کام بجائے مادی بنیادوں پر رکھے جانے کے روحانی بنیادوں پر رکھے گئے ہیں۔ دنیا میں لوگ مشکلات کے اندازے لگا کر اپنی کامیابی یا نا کامی کا فیصلہ کیا کرتے ہیں لیکن ہمارا اندازہ اپنی کامیابی یا نا کامی کے متعلق ان مشکلات کو مد نظر رکھ کر نہیں لگایا جا سکتا جو اس وقت ہمارے سامنے ہیں بلکہ ہماری کامیابی یا ناکامی کا اندازہ ہمارے ایمان کی زیادتی یا اس کی کمی سے لگایا جاسکتا ہے۔ ایک فوج جو اپنی تعداد میں کم ہو ، سامانِ جنگ اس کے پاس تھوڑا ہو ، روپیہ بھی اس کی حکومت کے پاس کافی نہ ہوا نہ ہو اور اس فوج کے سپاہی بھی قد و قامت کے لحاظ سے چھوٹے ہوں ان میں استقلال اور جرات کا مادہ بھی نہ ہو اس کے مقابل پر اگر ایک ایسی فوج ہو جس کے سپاہیوں میں استقلال کا مادہ پایا جاتا ہو جو فنون جنگ سے اچھی طرح واقف ہوں اور جن کی تعداد بھی زیادہ ہو ۔ تو اپنے مقابل پر ایسی زبردست فوج کو دیکھ کر وہ اس بات کا اندازہ کرتی ہے کہ اس کے سامان کس حد تک اسے کام دے سکتے ہیں اور وہ کہاں تک کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ لیکن خدا کی جماعتوں کے اندازے ظاہری سامانوں سے