خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 439 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 439

۴۳۹ سال ۲ آجائے گی بلکہ اسے تو پتہ بھی نہ لگے گا۔اس خیال کے ماتحت ہر ایک آیا اور دو دو چار چار انیٹیں اٹھا کر لے گیا۔صبح جب مالک مکان نے دیکھا تو میدان اینٹوں سے خالی پایا۔ان میں سے ہر شخص نے خیال کیا کہ میں ہی اینٹیں لوں گا۔میرے سوا کوئی اور نہیں لے گا۔انسان کی بھی عجیب حالت ہے۔جب وہ بد ظنی کرنے لگتا ہے تو ہر شخص پر کرنے لگ جاتا ہے۔اور جب حسن ظنی پہ آتا ہے تو اس کے دائرہ کو بے حد وسیع کر دیتا ہے۔انہیں اٹھانے والوں نے بھی حسن ظنی ہی کی۔اور ہر ایک نے سمجھا کہ میرے سوا اور کون چوری کرے گا۔لیکن جب ہر ایک شخص نے یہی خیال کیا اور اس حسن ظنی کے ماتحت سب نے اینٹیں اٹھالیں تو نتیجہ یہ نکلا کہ ایک اینٹ بھی نہ رہی۔اسی طرح مشہور ہے پٹھانوں میں ایک سید جا پہنچا۔اس سے ایک شخص کی دشمنی تھی کیونکہ اس نے کسی وقت اس کی داڑھی نوچی تھی۔جب سید پٹھانوں کی مجلس میں وعظ کرنے کے لئے کھڑا ہوا تو اس شخص نے نہایت مودبانہ طور پر کھڑے ہو کر کہا۔حضور ا آپ بہت بڑے بزرگ ہیں اور آپ کی ہر چیز بابرکت ہے اگر مجھے اپنی داڑھی کا ایک بال عنایت ہو جائے تو بہت احسان ہو۔یہ کہہ کر بغیر جواب کا انتظار کئے خود ہی آگے بڑھا اور سید صاحب کی داڑھی کا ایک بال اکھاڑ لیا۔پٹھانوں کو ایسے تبرک کا خدا موقع دے وہ بھی ٹوٹ پڑے اور ایک ایک بال اکھاڑنے شروع کر دیئے۔نتیجہ یہ ہوا کہ ساری داڑھی نوچی گئی۔بظا ہر یہ نہایت معمولی بات دکھائی دیتی ہے کہ ایک بال اکھاڑنے سے کیا ہوتا ہے لیکن ایک ایک بال کے اکھاڑنے کے نتیجہ میں اس کی ساری داڑھی نوچی گئی۔پس بعض معمولی باتوں کا اجتماعی لحاظ سے نہایت اہم نتیجہ نکلتا ہے۔ہمارے دوستوں کو چاہئے کہ وہ ان امور کا خیال رکھیں۔آج ہی رستے میں مجھ سے ایک صاحب نے ایک سوال کیا۔وہ بھی چونکہ اس کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اس لئے میں چاہتا ہوں اسے بیان کردوں۔وہ سوال یہ تھا کہ بعض مسائل جو احمدیت پیش کرتی ہے اگر ہم ان کو نہ مانیں تو اس سے کون سا حرج لازم آتا ہے اور انکے ماننے سے ہمیں مادی فائدہ کون سا پہنچ رہا ہے۔یہ ایک عام سوال ہے جو آج کل کے تعلیم یافتہ لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ہر چیز کی قیمت روپوں اور پیسوں میں لگانے کے عادی ہیں۔وہ کہتے ہیں اگر ہم یہ مسئلہ نہ مانیں تو کیا اس سے قوم کی زراعت کو نقصان پہنچے گا، تجارت کو نقصان پہنچے گا صنعت و حرفت کو نقصان پہنچے گا، تعلیم کو نقصان پہنچے گا آخر اس مسئلہ کے نہ ماننے سے کس چیز کو نقصان پہنچے گا۔اگر کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچے گا تو اس کے ماننے سے فائدہ کیا۔لیکن