خطبات محمود (جلد 13) — Page 357
خطبات محمود ۳۵۷ سال ۱۹۳۲ء بلکہ اگر سارے علاقہ میں تم اکیلے ہو تب بھی کسی سے خوف مت کھاؤ - آخر ڈر کس بات کا ہے؟ زیادہ سے زیادہ موت کا اور موت مؤمن کے جنت میں داخل ہونے کا دروازہ ہے۔کیا اس کے کھلنے پر غم کرنا چاہئے۔کیا شادی کی دعوت پر کوئی شخص رویا کرتا ہے۔اور کیا بادشاہ سے ملاقات کا موقع حاصل ہونے پر کوئی ملول ہوا کرتا ہے۔یاد رکھو جو شخص خدا تعالیٰ سے ملنے کی دعوت پر روتا ہے وہ ہرگز مؤمن نہیں ہو سکتا۔خدا تعالٰی نے حکم دیا ہے کہ اپنی جانوں کی حفاظت کرو اس لئے ہم کرتے ہیں۔اسلام نے خودکشی سے روکا ہے وگر نہ میں سمجھتا ہوں مومن خدا تعالیٰ سے ملنے کی آرزو میں خود کشیاں کر کے اپنی جانیں دے دیتے تا جلد خدا تعالیٰ کے پاس جا سکیں اور جنت میں داخل ہوں۔رسول کریم میں اور اہلیہ کے ایک صحابی حضرت ضرار کا واقعہ لکھا ہے کہ ایک جنگ کے موقع پر ایک عیسائی پہلوان نے مسلمانوں کے بہت سے بہادر اور جنگجو شہید کر دیئے۔آخر یہ اسکے مقابلے کے لئے نکلے لیکن جب اس کے سامنے ہوئے تو فورا بھاگ کر واپس آگئے۔اس پر عیسائیوں نے فتح مندی کا نعرہ لگایا اور مسلمانوں پر افسردگی چھا گئی کہ اس قدر زبردست سپاہی اور پھر صحابی میدان سے بھاگ نکلا۔ایک دو سرے صحابی ان کے پیچھے گئے۔جب خیمے کے پاس پہنچے تو حضرت ضرار خیمہ سے باہر نکل رہے تھے۔انہوں نے بھاگ آنے کی وجہ دریافت کی تو آپ نے جواب دیا اصل بات یہ ہے کہ میں عام طور پر زرہ کے بغیر لڑتا ہوں لیکن آج اتفاقاً میرے بدن پر زرہ تھی۔میں نے سوچا کہ اگر آج مارا گیا تو خدا تعالیٰ کو کیا جواب دوں گا۔کیا وہ یہ نہ پوچھے گا کہ کیا تو نے اس واسطے زرہ پہن رکھی تھی کہ تیرا مخالف زبر دست اور طاقتور تھا۔اور تو ڈرتا تھا کہ کہیں اس کے ہاتھ سے مارا نہ جاؤں۔اسی خیال کے آنے پر میں بھاگا اور آکر زرہ اتار دی اور اب پھر میدان میں جا رہا ہوں پس یاد رکھو جس دن تک تم انگریز کانگرس یا دوسرے مخالفین سے خواہ کس قدر زبر دست کیوں نہ ہوں ڈرتے رہو گے اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے بلکہ مشرک رہو گے اور تمہارا ٹھکانہ جنت نہیں جنم ہو گا۔لیکن جس دن تمہارے دلوں سے فوج، پولیس ، مالدار لوگوں اور دوسرے فتنہ انگیز مفسد طبقات کا ڈر اور خوف نکل گیا اور جس دن تم اکیلے خدا تعالیٰ کی راہ میں جان دینے کو خوش نصیبی اور موت کو راحت کا پیغام سمجھنے لگے اور نفس کی حفاظت صرف حکم الٹی کی تعمیل میں کرنے لگ گئے اس دن اور صرف اس دن تم ایمان کے رستہ پر چلنے والے ہو گے۔پس نہ کسی انسان سے ڈرو اور نہ کسی حکومت سے میں صرف یہی نہیں کہتا کہ کانگرس سے