خطبات محمود (جلد 13) — Page 232
خطبات محمود سال ۱۹۳۱ء خود ذاتی طور پر واقف ہوں یا میرے ایسے واقف جن پر میں اعتبار کر سکوں وہ ان کے واقف ہوں اور پھر تقویٰ اور طہارت رکھنے والے بھی ہوں اور پھر اس بات کا بھی لحاظ رکھنا پڑے گا کہ اگر ایک جماعت کی طرف سے ہزار آدمی پیش ہوئے اور ان میں سے سنو مخلص ہیں۔مگر ایک دوسری جماعت کی طرف سے ایک آدمی پیش ہوا تو ہم اس لئے کہ دوسری جماعت بھی مباہلہ میں حصہ لینے سے محروم نہ رہے اس ایک آدمی کو لے لیں گے اور تنو میں سے ایک مخلص کو ہٹا دیں گے تا سب جاعتیں اس سے حصہ لے سکیں۔جبکہ ہماری جماعت نے اس مباہلہ کو دعوت سمجھا ہے تو دعوت میں سب جماعتوں کا ہمیں لحاظ رکھنا پڑے گا اور اگر مباہلہ ہو جائے تو مومن کے لئے واقعی یہ ایک دعوت ہی ہے اور اس پر مومن کو خاص فخر ہو سکتا ہے۔حدیثوں میں جہاں تَعَالَوْا نَدْعُ أبْنَاء نَا وَابْنَاءَ كُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَ كُمْ وَانْفُسَنَا وَانْفُسَكُمْ کے ماتحت رسول کریم کی مباہلہ پر آمادگی کا ذکر آتا ہے وہاں چونکہ عام طور پر ایسی روایتوں کے راوی شیعہ ہیں۔یا ایسے ہیں جو شیعیت کی طرف مائل تھے اس لئے وہ کہتے ہیں رسول کریم می مباہلہ میں اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر نکلے تھے کیونکہ وہ خوب سمجھتے تھے کہ ایسے موقع پر مومنوں پر اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت برستی ہے۔اس وقت جبکہ مومن لعنت مانگ رہا ہوتا ہے دراصل اپنے لئے اللہ تعالی سے رحمت طلب کر رہا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ میری رحمت ہر چیز پر وسیع ہے حتی کہ میرے غضب پر بھی حاوی ہے۔تو اگر مخالفوں پر دس لاکھ خدا کی طرف سے لعنتیں اتریں تو کس طرح ممکن ہے کہ مومنوں پر دس لاکھ رحمتیں نہ اتریں۔بلکہ اگر وہاں دس لاکھ لعنتیں اتریں گی تو مومنوں پر ان سے کئی لاکھ زیادہ رحمتیں بھی اتریں گی کیونکہ اس کی رحمت اس کے غضب پر پر حاوی ہے۔پس مباہلہ بچے انسان کے لانے بڑی بھاری روحانی دعوت ہے اور جب یہ دعوت ہے تو کیونکر ہو سکتا ہے کہ اس دعوت سے بعض جماعتوں کو محروم رکھا جائے۔اس وجہ سے ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک جماعت کے اگر پندرہ میں مخلص احمدی ہوں مگر دوسری جگہ کے صرف چند معمولی احمدی ہوں تو چند کی خاطر بعض مخلصی کو چھوڑ دیا جائے تا ساری جماعتیں اس میں حصہ لے سکیں۔غرض یہ انتخاب مختلف حالات کو دیکھ کر ہو گا لوگوں کو گھبرانا نہیں چاہئے بالکل ممکن ہے ان کو لے لیا جائے اور بعض پرانے صحابیوں کو چھوڑ دیا جائے۔اگر چہ بعضوں نے لکھا ہے کہ مباہلہ میں صرف پرانے لوگوں اور صحابیوں کو لے لیا جائے مگر یہ ٹھیک نہیں۔اس کے مقابل پر نئے لوگوں نے لکھا