خطبات محمود (جلد 13) — Page 128
۱۲۸ خطبات محمود رپورٹیں کرنا اور دھوکا دینا چھوڑ دیں۔پھر خدا تعالی آریوں کو بھی سمجھ دے۔ہمارا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ ہم ان پر حکومت کریں وہ ابنائے وطن ہیں اور ہمیں بھائیوں کی طرح عزیز ہیں مگر ہم یہ گوارا نہیں کر سکتے کہ وہ ہمارے بزرگوں کی توہین کریں۔اور اگر وہ اب بھی اس معاملہ میں ہم سے صلح کرلیں تو اب بھی وہ ہمارے اند ر باپ کی سی محبت ماں کی سی شفقت بڑے بھائی کی سی ہمدردی اور چھوٹے بھائی کا سا ادب پائیں گے۔اللہ تعالیٰ انہیں سمجھ دے وہ شرافت سیکھیں اور ایسا رویہ اختیار نہ کریں جو ہمارے دلوں کو دکھانے والا اور ملک کے امن کو برباد کرنے والا ہو الفضل ۱۲ اپریل ۱۹۳۱ء) مجمع بحار الانوار جلد ا صفحه ۲۶ زیر لفظ "ارس" مطبوعہ نو ککشور ۱۳۱۴ھ که آریہ پتھک لیکھرام بندی صفحه ۲۴۴۲۳ سے انوار اسلام صفحه ۲۴٬۲۳ - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۴٬۲۳