خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 409 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 409

خطبات محمود ۵۲ موجودہ سیاسی شورش سے علیحدگی کی وجہ فرموده ۲۳ مئی ۱۹۳۰ء) تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اس وقت نہ معلوم کس سبب سے صبح تک تو یہ کیفیت نہ تھی لیکن اب مجھے گلے میں تکلیف شروع ہو گئی ہے اور آواز زور دیکر نکالنی پڑتی ہے۔لیکن بہر حال چونکہ خطبہ پڑھنا سنت اور ضروری چیز ہے خصوصاً جو مضمون میں آج بیان کرنا چاہتا ہوں ایسا ہے جس کی ان ایام میں سخت ضرورت ہے اس لئے گو اختصار کے ساتھ مگر ایسی وضاحت سے جو مضمون کو واضح کر دے میں بیان کرتا ہوں۔پچھلے دو خطبوں میں میں نے موجودہ سیاسی رو کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا لیکن ان دونوں خطبوں میں صرف یہی بیان تھا کہ ایسے موقعوں پر ہماری جماعت کا فرض کیا ہونا چاہئے۔گونمنی طور پر یہ بھی بیان کیا تھا کہ ہمیں کیوں ایسا کرنا چاہیے۔مگر پھر بھی ایسی تفصیل سے یہ بات بیان نہیں کی تھی جس طرح بیان کرنا اس وقت ضروری ہے اس لئے ارادہ ہے کہ ایک دو خطبوں میں جیسی اللہ تعالیٰ توفیق دے اور جیسی مصلحت ہو اس امر پر روشنی ڈالوں کہ کیوں ہمیں یہ طریق عمل اختیار کرنا چاہئے۔یہ ایک قدرتی بات ہے کہ جس ملک کی طرف لوگ منسوب ہوتے ہوں اُس کی ہمدردی اور خیر خواہی کا جذ بہ خود بخود ان کے اندر پیدا ہو جاتا ہے اور اسے پیدا کرنے کیلئے کسی بیرونی تحریک کی ضرورت نہیں ہوتی۔ملکی محبت ایک ایسی چیز ہے جو اللہ تعالٰی نے انسان کی فطرت میں رکھی