خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 192 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 192

خطبات محمود جلسہ سالانہ اور عام مالی ضروریات (فرموده ۱۵۔نومبر ۱۹۲۹ء) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: گو میرا ارادہ تو یہ تھا کہ میں ایک اور مضمون کے متعلق آج کے خطبہ میں بیان کروں گا لیکن پرسوں مجھے اچانک معلوم ہوا کہ اس سال ابھی تک جلسہ سالانہ کے متعلق کوئی تحریک نہیں ہوئی اور کارکنوں نے یہ خیال کر لیا ہے کہ چونکہ شروع سال میں ایک دفعہ جماعت کو تحریک کی جا چکی ہے اس لئے وہی کافی ہے۔اگر کسی ہستی کی ایک دفعہ کی ہوئی تحریک کافی ہو سکتی ہے تو میں سمجھتا ہوں کسی کو بھی اس سے انکار نہیں ہو سکے گا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ہستی ہی ہو سکتی ہے لیکن تجربہ ہمیں بتاتا ہے انبیاء کی بعثت ہمیں بتاتی ہے اور خود اللہ تعالیٰ کا بیان ہمیں بتاتا ہے کہ خدا تعالی کی تحریک بھی ایک ہی دفعہ کامیاب نہیں ہو جاتی۔اس کی وجہ یہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی تحریک کمزور ہوتی ہے یا معقول نہیں ہوتی یا لوگوں کے دل اس کی قبولیت کے لئے تیار نہیں ہوتے یا وہ انسانوں کی سمجھ یا ان کی لیاقتوں سے بالا ہوتی ہے یا اس میں لوگوں کو اپنی طرف کھینچنے کی طاقت کم ہوتی ہے کیونکہ اگر کوئی تحریک صحیح معنوں میں معقول ہو سکتی ہے تو وہ اللہ تعالی ہی کی تحریک ہے۔اگر کوئی تحریک دلوں کو اپنی طرف کھینچنے والی ہو سکتی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ ہی کی تحریک ہے اور اگر کوئی ایسی تحریک ہو سکتی ہے جس پر عمل کرنا طبائع پر بوجھل نہ ہو اور اگر کوئی ایسی تحریک ہو سکتی ہے جو انسان کو اس کی ادنیٰ حالت سے اوپر اٹھا سکے تو وہ اللہ تعالیٰ ہی کی تحریک ہے لیکن باوجود اس کے خدا تعالیٰ کی تحریک بھی ایک ہی دفعہ کامیاب نہیں ہو جاتی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان ایسے رنگ میں پیدا ہوا