خطبات محمود (جلد 12) — Page 68
خطبات محمود YA ہو جنہوں نے سوتوں کو جگانا اور مُردوں میں روح پھونکنا تھا۔تم میں سے تو ہر شخص بیدار ہونا چاہئے تھا۔تمہارے دل کے اندر ایک آگ ہونی چاہئے اور تمہارے جسم میں ایک ایسی روح ہونی چاہئے جو ہر وقت تلملاتی اور مضطرب رہے اور اُس وقت تک چین نہ لے جب تک دنیا کے سوتوں کو جگا نہ لے۔اگر تم ایسا نہیں کر سکتے تو آؤ ان دنوں میں دعا ہی کرو کہ خدا تمہیں توفیق دے تا تم ایسا کر سکو۔آمین۔( الفضل ۱۲ مارچ ۱۹۲۹ ء ) بخاری کتاب الجمعة باب الساعة التي في يوم الجمعة بخارى كتاب الصوم باب فضل ليلة القدر