خطبات محمود (جلد 12) — Page 529
خطبات محمود ۵۲۹ سال ۱۹۳۰ء جماعت احمد یہ ضرور کامیاب ہوگی فرموده ۱۲۔دسمبر ۱۹۳۰ء ) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دنیا میں بہت سی ناکامیاں صرف اس وجہ سے ہوتی ہیں کہ لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ جس کام کو وہ اختیار کر رہے ہیں اس کے کرنے کی قابلیت بھی ان میں پائی جاتی ہے یا نہیں۔ہزار ہا ڈاکٹر دنیا میں ایسے موجود ہوں گے جو اپنے پیشہ میں نہایت ہی نا کام ہوں گے اگر وہ کلرک ہوتے تو بہت ترقی کر جاتے یا اگر ان میں سے بعض وکیل ہوتے یا انجینئر ہوتے تو بہت زیادہ ترقی کر جاتے یا دکاندار ہوتے یا زمیندارہ کرتے تو بہت عروج حاصل کر لیتے لیکن محض اس وجہ سے کہ انہوں نے اپنی قابلیت کا صحیح اندازہ نہ لگایا یا وہ ایسے پیشہ میں جو دولت کمانے اور عزت حاصل کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے نا کام رہ جاتے ہیں۔اسی طرح کئی ایسے انجینئر ہوں گے جو اپنے پیشہ میں نہایت ناکام ہوتے ہیں اور جہاں جاتے ہیں نکال دیئے جاتے ہیں اس کی وجہ یہ نہیں ہوتی کہ ان کے اندر کسی قسم کی قابلیت نہیں ہوتی بلکہ یہ ہوتی ہے کہ انجینئر نگ کی قابلیت ان کے اندر نہیں ہوتی۔ان میں سے کئی اگر ڈاکٹر یا کلرک ہوتے تو بہت ترقی کر سکتے تھے۔یہی حال وکلاء کا ہے کئی ایسے وکیل مل سکتے ہیں جو بحیثیت وکیل نہایت ناکارہ سمجھے جاتے ہیں لیکن اگر وہ جوڈیشنل یا ایگزیکٹو لائن میں چلے جاتے یا اگر وہ ڈاکٹر ہوتے تو کامیاب ہو جاتے۔تو گو اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر مختلف قابلیتیں رکھی ہیں اور اگر انسان اپنی طبیعت پر زور ے تو ہرفن میں کمال حاصل کر سکتا ہے مگر ہر انسان اپنی طبیعت پر اتنا زور نہیں دے سکتا۔بہت لوگ XXXXXX)