خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 397 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 397

خطبات محمود ۳۹۷ سال ۱۹۳۰ء کے لئے جاتا ہوں تو بغیرہ زرہ کے جاتا ہوں لیکن آج اتفاق سے میرے گر نہ کے نیچے زرہ تھی اور جب دشمن میرے سامنے ہوا تو میرے دل میں خیال آیا کہ موت و حیات کا تو کوئی پتہ نہیں ممکن ہے میں آج ہی مارا جاؤں اور اگر مر گیا تو خدا تعالیٰ کے سامنے جا کر کیا جواب دوں گا کہ میں اس کافر سے اتنا ڈرتا تھا کہ زرہ پہن رکھی تھی اس وجہ سے میں بھاگ کر آیا اور زرہ اُتار ڈالی۔اسباب سے فائدہ اُٹھانا بے شک شریعت کا حکم ہے مگر چونکہ آپ کے دل میں یہ وسوسہ پیدا ہو گیا کہ یہ شرک نہ ہو اور کوئی یہ خیال نہ کرے کہ چونکہ مد مقابل زبر دست تھا اس لئے ڈر کر زرہ پہن لی اس لئے آپ نے اسے اُتار دیا اور اس کے بغیر مقابلہ پر آئے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اُسے مار لیا۔تو مو من موت سے نہیں ڈرتا اس کے سامنے صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہے اور وہ یہ کہ جس بات کو لے کر وہ کھڑا ہوا ہے اسے پورا کر دے۔اُحد کی جنگ میں ایک صحابی نے سخت زخمی ہو گئے آپ کی ٹانگیں اور ہاتھ شکستہ ہو گئے اور تمام ہڈیاں ٹوٹ گئیں ایک دوسرے صحابی جو زخمیوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے ان کے پاس پہنچے اور کہا آپ کی حالت نازک ہے اگر رشتہ داروں کیلئے کوئی پیغام دینا ہو تو دے دیں۔انہوں نے کہا میرے نزدیک آؤ اور اپنا ہاتھ میرے ہاتھ میں دیگر عہد کرو کہ میری قوم کو یہ پیغام پہنچا دو گے کہ میں نے اپنے فرض کو ادا کر دیا اور اب میں دنیا سے رخصت ہوتا ہوں مگر خدا کے رسول کو اپنے پیچھے دنیا میں چھوڑے جاتا ہوں اور شرافت اور ایفائے عہد کا واسطہ دیکر اپنی قوم کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ہر ایک قربانی کریں اور رسول کریم سے ہرگز بے وفائی نہ کریں۔ہے غرض جو لوگ اللہ تعالیٰ کے ہو جاتے ہیں ان کے مقصد کے راستہ میں وطن قوم دنیاوی جاہ و جلال اور بڑی سے بڑی طاقت کا خوف بھی حائل نہیں ہوسکتا۔ایک ہی چیز ہوتی ہے جو ان کی تمام توجہ کو اپنی طرف کھینچے رکھتی ہے اور وہ اس فرض منصبی کی ادائیگی ہوتی ہے جو خدا تعالیٰ نے ان کے سپرد کیا ہوتا ہے خواہ اس کے لئے انہیں اپنا وطن عزیز واقارب بلکہ جان و مال بھی کیوں نہ قربان کرنے پڑیں۔پس ہماری جماعت کے دوستوں کو دلیری اور جرآت سے اس جبر و تعدی کا مقابلہ کرنا چاہئے جو کانگریس اختیار کر رہی ہے۔جب تک یہ حالت نہ تھی ہمیں کانگریس کی تحریک سے ہمدردی تھی اور اب بھی ہم آزادی وطن کے جذبہ کے لحاظ سے کانگریسیوں سے کسی طرح کم نہیں ہیں مگر یہ جائز نہیں کہ خواہ کوئی اپنا ہو یا پر یا جبر سے کام لے۔