خطبات محمود (جلد 12) — Page 464
خطبات محمود ۵۷ سال ۱۹۳۰ء احمدی عملی طور پر حصار کے مظلوم مسلمانوں کے مصائب میں مدد کریں فرموده ۸ - اگست ۱۹۳۰ء ) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : موسم کی تبدیلی کی وجہ سے جو پہاڑ سے میدان میں آنے سے ہوئی ہے مجھے کسی قدر بخار کی شکایت ہے اور جسم پر کچھ پھنسیاں بھی ہیں جن کی وجہ سے چلنا پھرنا مشکل ہے اس وجہ سے ڈاکٹر قاضی محبوب عالم صاحب نے جو یہاں تشریف رکھتے ہیں اور میرا علاج کر رہے ہیں انہوں نے کچھ وقت کے لئے مجھے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔لیکن میں چونکہ اسی غرض سے یہاں آیا تھا کہ باہر رہنے والے دوست جو ملاقات کے لئے قادیان آنا چاہتے ہیں اور ان کے لئے دوسری جگہ جانا مشکل ہوتا ہے اور یوں بھی باہر مہمانوں کی رہائش وغیرہ کا انتظام مشکل ہوتا ہے پھر وہاں جانے سے صرف ایک ہی فائدہ ہوتا ہے یعنی وہ مجھ سے ہی مل سکتے ہیں قادیان اپنی ذات میں جو فوائد رکھتی ہے ان سے متمتع نہیں ہو سکتے میں ایسے دوستوں کی خاطر ہی یہاں آیا تھا اس لئے میں نے مناسب نہ سمجھا کہ جمعہ کے دن کو بھی جب بہت سے لوگ باہر سے بھی تشریف لاتے ہیں اپنے آرام کے دنوں میں شامل کروں۔اس وقت مسلمانوں کی حالت جو کچھ ہو رہی ہے اگر ہم چاہیں تو اس سے نگاہ بند بھی کر سکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالٰی کے مامور کے انکار کی یہ سزا ہے جو یہ لوگ بُھگت رہے ہیں ہمیں