خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 256 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 256

خطبات محمود ۲۵۶ سال ۱۹۳۰ء نہیں کر رہا۔لاکھوں میں شاید کوئی ایسا آدمی مل جائے جس پر اسلام کی محبت کا چھینٹا پڑا ہو۔مگر احمدی جماعت کا ہر فرد إِلَّا مَا شَاءَ اللہ کیونکہ ہر جماعت میں کمزور بھی ہوتے ہیں تا ہم ہمارے کمزور بھی دین کی خدمت کے لئے دوسروں سے بڑھ کر ہوتے ہیں۔وہ جن کے متعلق ہم شبہ کرتے ہیں کہ شاید منافق ہوں جب غیروں میں جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ایسے اولیا ء اللہ ہم نے کبھی دیکھے نہیں۔یہی روح ہے جس سے سلسلہ کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے لیکن یہ روح جماعت میں داخل ہو کر ہی پیدا ہو سکتی ہے۔میں زیادہ بولنا نہیں چاہتا لیکن مدرسہ کے معاملہ نے مجھے جوش دلا دیا اور اب میں تکلیف محسوس کر رہا ہوں۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس فرض کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو اُس نے ہمارے ذمہ لگایا ہے۔حتی کہ ہمارے بوڑھے جوان بچے عورت مرد لڑکے، لڑکیاں وغیرہ دنیا کے اندر مفید وجود ثابت ہوسکیں۔محض ہماری پیدائش دنیا کے لئے مفید نہیں ہو سکتی جب تک ہمارا وجود مفید نہ ہو۔الفضل ۱۷ جنوری ۱۹۳۰ء ) | بخاری كتاب المناقب باب المناقب وقول الله تعالى يايها الناس انا خلقنكم من ذكر وانثى التوبة: ٦٠