خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 101 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 101

خطبات محمود سال ۱۹۲۹ء بجٹ پورا کرنے ۲ جون کے جلسوں کو کامیاب بنانے اور الفضل کے خاتم النبین نمبر کی توسیع اشاعت کیلئے پوری ا کوشش کی جائے (فرموده ۲۶۔اپریل ۱۹۲۹ء) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج میرا منشا ایک اور مضمون کے متعلق بیان کرنے کا تھا لیکن بعض دوستوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ مالی سال چونکہ ختم ہونے والا ہے اس لئے میں بجٹ پورا کرنے کے متعلق جماعت کو ہدایت کر دوں۔ان دوستوں نے یہ بھی خواہش کی ہے کہ بجائے اس کے کہ مالی سال اپریل کے آخر میں ختم کر دیا جائے اسے مئی کے کچھ دنوں تک جاری رکھا جائے۔باوجود اس کے کہ ایسی خواہش کرنے والوں میں سے بعض مجلس شورٹی کے ممبر ہیں شاید انہیں یاد نہیں رہا کہ تجربہ کار اور واقف کار اصحاب کے مشورہ کی بناء پر یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ مالی سال اُسی دن ختم ہو جانا چاہئے جس دن اسے دراصل ہونا ہے۔اگلے سال کے کچھ دن اس میں داخل کرنا اصولی طور پر ناقص ہے اور اس سے بجائے فائدہ کے نقصان ہوتا ہے۔پس جس امر کے متعلق ان لوگوں کے مشورہ کے بعد جو محکمہ مال اور بنکوں کا تجربہ رکھتے ہیں اور گورنمنٹ کے مختلف مالی صیغوں میں کام کرتے ہیں فیصلہ ہو چکا ہے اُس کو محض اس لئے کہ لوگوں کے دلوں میں بجٹ کے پورا کرنے کی مزید خواہش پیدا ہو اور