خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 69 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 69

خطبات محمود 49 ۹ سال ۱۹۲۹ء کتب و اخبارات سلسلہ کی اشاعت فرمود : ۲۲ - مارچ ۱۹۲۹ء ) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جس طرح ہر انسان اپنے اندر کچھ خصوصیتیں رکھتا ہے اور اس کا مزاج دوسرے انسانوں سے مختلف ہوتا ہے جس طرح ہر خاندان کے لوگ اپنے اندر کچھ خصوصیتیں رکھتے ہیں اور ان کا مزاج دوسرے خاندانوں سے مختلف ہوتا ہے جس طرح ہر قوم اپنے اندر کچھ خصوصیتیں رکھتی ہے اور اس کا مزاج دوسری اقوام سے مختلف ہوتا ہے۔جس طرح ہر ملک کے لوگ اپنے اندر کچھ خصوصیتیں رکھتے ہیں اور ان کے اندر کچھ ایسی باتیں پائی جاتی ہیں جو دوسرے ممالک کے رہنے والوں میں نہیں ہوتیں، جس طرح ہر مذہب کے لوگ اپنے اندر کچھ ایسی خصوصیتیں رکھتے ہیں جو دیگر مذاہب کے ماننے والوں میں نہیں ہوتیں اسی طرح زمانے بھی ایک دوسرے سے مختلف طور پر چلتے ہیں۔ایک زمانہ کے لوگوں میں بعض ایسی خصوصیتیں موجود ہوتی ہیں جو اس کے بعد آنے والے زمانے کے لوگوں میں نہیں ہوتیں اور بعد کے زمانہ کے لوگوں میں کچھ ایسی باتیں ہوتی ہیں جوان کے پہلوں اور پچھلوں میں نہیں ہوتیں۔اسی طرح ہر زمانہ جو متغیر ہوتا ہے اس کے ساتھ ایسی خصوصیتیں ہوتی ہیں جو دوسرے زمانہ کے لوگوں میں نہیں ہوتیں۔ان امتیازات کی وجہ سے اور بھی کئی ایک اختلاف پائے جاتے ہیں مثلاً صرف جسمانی طور پر ہی دیکھا جائے تو مختلف انسانوں کے علاجوں میں بھی اختلاف ہوتا ہے۔ڈاکٹر ایک ہی مرض کے کئی مریضوں کو ان کے حالات کے لحاظ سے مختلف دوائی دیتا ہے۔بسا اوقات بہتر سے بہتر اور منتخب سے منتخب دوائی ایک