خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 68 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 68

خطبات محمود ۶۸ سال ۱۹۲۹ء ہو جنہوں نے سوتوں کو جگانا اور مردوں میں روح پھونکنا تھا۔ تم میں سے تو ہر شخص بیدار ہونا چاہئے تھا۔ تمہارے دل کے اندر ایک آگ ہونی چاہئے اور تمہارے جسم میں ایک ایسی روح ہونی چاہئے جو ہر وقت تلملاتی اور مضطرب رہے اور اُس وقت تک چین نہ لے جب تک دنیا کے سوتوں کو جگا نہ لے۔ اگر تم ایسا نہیں کر سکتے تو آؤ ان دنوں میں دعا ہی کرو کہ خدا تمہیں توفیق دے تا تم ایسا کر سکو۔ آمین ۔ ( الفضل ۱۲ ۔ مارچ ۱۹۲۹ء ) بخاری كتاب الجمعة باب الساعة التي في يوم الجمعة بخارى كتاب الصوم باب فضل ليلة القدر