خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 67 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 67

خطبات محمود 46 سپرد ہے وہ خدا تعالیٰ کا ہی ہے لیکن خدا تعالیٰ بھی اُسی وقت مدد کرتا ہے جب انسان اس کام کی اہمیت کو دیکھ کر اسے کرنے کے لئے کھڑا ہو جاتا ہے۔خدا تعالیٰ بے شک نشانات دکھاتا ہے لیکن پہلے بندے کی استقامت کا نشان دیکھنا چاہتا ہے۔یہ نہیں ہوسکتا کہ تم غافل بیٹھے رہو اور خدا تعالیٰ تمہارے لئے نشان اور معجزے دکھاتا رہے۔کیا ہم میں سے اکثر لوگوں کی یہی حالت نہیں جیسے کہا جاتا ہے ایک سپاہی راستہ سے گذر رہا تھا کچھ فاصلہ پر دو آدمی لیٹے تھے ایک نے اسے آواز دی بھائی جانے والے ذرا بات سن جانا۔اس نے سمجھا شاید کوئی اہم معاملہ ہو اس وجہ سے چلا گیا۔جب پاس پہنچا تو اس شخص نے کہا میری چھاتی پر بھیر پڑا ہے ذرا اٹھا کر میرے منہ میں ڈال دینا۔اس پر سپاہی کو بہت غصہ آیا اس نے کہا کم بخت تیرے ہاتھ موجود ہیں تو خود بیر اٹھا کر منہ میں ڈال سکتا تھا خواہ مخواہ مجھے راستہ پر جاتے ہوئے کیوں روکا۔دوسرا پاس والا شخص بولا یہ کمبخت تو ہے ہی بڑا سست۔اس کا بیر منہ میں نہ ڈال سکنا تو معمولی بات ہے یہ تو ایسا سست ہے کہ ساری رات گتا میرا منہ چاھتار ہا مگر یہ بش تک نہ کر سکا۔کیا ایسی ہی مثالیں ہمارے اندر موجود نہیں میں ہم اتنے بڑے اور عظیم الشان کام کے لئے کھڑے ہوئے ہیں مگر ابھی تک ہم میں سے اکثر ایسے ہیں جنہیں ابتدائی مسائل بھی بار بار بتانے کی ضرورت رہتی ہے۔میری روزانہ ڈاک ایسے خطوط سے بھری ہوتی ہے کہ ہماری جماعت کو بیدار کرنے کے لئے مبلغ کی ضرورت ہے فلاں مبلغ کو بھیجا جائے۔میں کہتا ہوں خدا کے بندو ! تم تو دنیا کو جگانے کے لئے پیدا کئے گئے ہو تمہیں بیدار کرنے کے لئے مبلغوں کی ضرورت ہے تو تم دنیا کو کس طرح بیدار کرو گے۔کہا جاتا ہے ایک ایسی قوم جو بہت نرم دل واقعہ ہوئی ہے اور خونریزی نہیں دیکھ سکتی گورنمنٹ نے لاعلمی سے اس کے افراد کو فوج میں بھرتی کر لیا۔ایک موقع پر جرنیل نے ان کے افسر کو بلا کر کہا تمہیں جنگ پر جانا ہوگا۔اس نے کہا میں اپنی پلٹن سے مشورہ کر کے بتاؤں گا۔جرنیل نے کہا مشورہ کا کیا مطلب؟ تم نوکر کس بات کے تھے تمہیں جانا ہوگا۔اس نے کہا پھر بھی مجھے پوچھ لینے دیں اور آخر مشورہ کر کے اس نے جرنیل کو اطلاع دی۔پٹھان لوگ بہت سخت ہوتے ہیں ہم ان سے لڑائی کرنے کے لئے جانے کو تو تیار ہیں لیکن ہمارے ساتھ پہرہ دار بھیج دیئے جائیں۔یہی حالت ان لوگوں کی ہے جو اپنی بیداری کے لئے مبلغ بلاتے ہیں تم تو وہ لوگ