خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 43 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 43

خطبات محمود ٣٣ سال ۱۹۲۹ء ترقی حاصل ہوگی اس لئے میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ اپنی جماعت کو دنیا میں پھیلاؤ اور بڑھاؤ۔ ہے جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے اس طرف توجہ دلائی تھی اس بات کو اس ات کو اس وقت میں تفصیل بیان کر رہا ہوں کہ ہر احمدی اقرار کرے کہ وہ سال میں کم از کم ایک احمدی بنائے گا اس طرح ایک سال کے اندر اندر جماعت کا دُگنا ہو جانا معمولی بات ہے اس طرح تھوڑے سے عرصہ کے چکر میں ہماری تعداد کہیں سے کہیں جا پہنچتی ہے ۔ کہتے ہیں جس شخص نے شطرنج کا کھیل ایجاد کیا جس میں ۶۴ خانے ہوتے ہیں وہ اسے بادشاہ کے پاس لے گیا ۔ بادشاہ کو یہ کھیل بہت پسند آیا اور اس نے اسے کہا جو چاہو انعام مانگ لو۔ اس نے پہلے تو کہا کہ میں تحفے کے طور پر لایا ہوں کوئی انعام نہیں لینا چاہتا لیکن جب بادشاہ نے زور دیا تو اس نے کہا اگر آپ مجھے کچھ دینا ہی چاہتے ہیں تو ایک خانہ میں ایک کوڑی اور دوسرے میں دو اسی طرح دوگنی رکھ کر دے دی جائیں ۔ بادشاہ نے یہ سن کر کہا میں نے تو تمہیں بڑا عقلمند سمجھا تھا مگر یہ بات تو تم نے پاگلوں والی کی ہے۔ اس نے کہا جب آپ نے کہا ہے میں جو چاہوں مانگوں تو اب اس بات کو پورا کیجئے ۔ بادشاہ نے کہا میں تو تمہیں نصف بادشاہت تک دینے کے لئے تیار تھا مگر تم نے مانگا ہی کچھ نہیں اب جو چاہتے ہو وہی لے لو ۔ بادشاہ نے خزانچی کو بلا کر کہا کہ جس طریق سے یہ کہتا ہے کوڑیوں کا حساب کر کے جتنے روپے بنتے ہیں ! ہیں اسے دے دو۔ تھوڑی دیر کے بعد خزانچی بادشاہ ۔ بعد خزانچی بادشاہ کے پاس آ کر کہنے لگا اس حساب سے خزانہ تو سارا خالی ہو گیا ہے لیکن خانے ابھی باقی ہیں کیونکہ ہر خانہ میں دوگنی رقم کرنے سے اربوں ارب روپیہ دینا پڑا ۔ اس پر اُس شخص نے بتایا میں حساب کا کمال بتانا ازه ہ مطالبہ کیا تھا۔ تو دو گنا ہونے سے اتنی جلدی ترقی ہو سکتی ہے کہ دنیا دنگ چاہتا تھا اس لئے یہ مطالبہ جائے ۔ مثلاً اگر اس تحریک پر ایک سو آدمی ہی ایسے نکل آئیں جو عہد کریں کہ ہر سال ہم اپنی تعداد کو دو گنا کر لیا کریں گے تو سو سال کے اندر اندر ساری دنیا کو احمدی بنا سکتے ہیں ۔ ایک سو آدمی ایک سال کے بعد دو سو ہو جائیں گئے دو سال کے بعد چارسو، تین سال کے بعد آٹھ سو چوتھے سال کے بعد سولہ سو پانچویں سال کے بعد بتیس سو چھٹے سال کے بعد چونسٹھ سو ساتویں سال کے بعد بارہ ہزار آٹھ سو آٹھویں سال کے بعد پچیس ہزار چھ سو نویں سال کے بعد اکاون ہزار دو سو دسویں سال کے بعد ایک لاکھ دو ہزار چار سو گیارھویں سال کے بعد دو لاکھ چار ہزار آٹھ سو بارھویں سال کے بعد چار لاکھ نو ہزار چھ سو اسی طرح سو سال کے بعد دنیا کی