خطبات محمود (جلد 12) — Page 378
خطبات محمود ٣٤٨ ایک غار مَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ اور دوسری ضالین کی ہے۔ایسی صورت میں سوائے خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت کے کوئی چارہ نہیں ہو سکتا۔اس وقت میں تمام دوستوں کو اختصار کے ساتھ کیونکہ بعض ضرورتوں کی وجہ سے میں جمعہ کے لئے وقت پر نہ آسکا خصوصیت کے ساتھ توجہ دلاتا ہوں کہ دعاؤں پر خاص زور دیں۔اپنے لئے جماعت کے لئے اور ہمارے جو بھائی مصیبت میں مبتلا ہیں ان کے لئے اور خصوصاً اُس بھائی کے لئے جس کی نسبت بیان کیا جاتا ہے کہ شدید اشتعال دلائے جانے پر وہ ایک شخص پر حملہ کر بیٹھا۔دعائیں کریں تا کہ خدا تعالیٰ ہمارا اخلاقی اور روحانی وقار بھی قائم رکھے اور اپنے فضل کو وسیع کر کے اور اپنی رحمت کو جوش میں لا کر کوئی ایسا راستہ نکالے جو ہر حالت میں ہمارے لئے مفید ہو۔اور ہمیں اس راہ پر چلائے جس پر چل کر ہم اس کے مقرب بن سکیں اور اس کے فضلوں کے مور د ہو سکیں۔اے خدا تو ایسا ہی فرما۔آمین الفضل ۲۹ اپریل ۱۹۳۰ء ) لوقا باب ۱۵ آیات ۱۱ تا ۳۲ پاکستان بائبل سوسائٹی انار کلی لا ہور مطبوعہ ۱۹۶۵ء الفاتحة: ٧٦