خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 184 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 184

خطبات محمود ۱۸۴ سال ۱۹۲۹ء کہتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جا رہے تھے ۔ کے اُس وقت کیا چیز تھی جو کفار کو اس بات سے روکے ہوئے تھی کہ بڑھ کر آپ کے گرد حلقہ کر کے گرفتار کر لیتے ۔ کیوں اُن کی تلواریں میانوں سے نہیں نکلتی تھیں ؟ وہ رسول کریم ﷺ کا یہی یقین اور وثوق تھا کہ خدا میرا مددگار ہے اور وہ مجھے نقصان نہیں پہنچنے دے گا۔ جس طرح ایک اثر وہا کے سامنے پرندہ مسحور ہو جاتا ہے اور کچھ نہیں کر سکتا اسی طرح وہ لوگ بھی مسحور تھے ۔ پس اپنے اندر ایمان پیدا کرو اسلام پیدا کرو اور یقین پیدا کرو پھر میں ضامن ہوں کہ دنیا کی کوئی قوم تمہارا مقابلہ نہیں کر سکے گی ۔ جب تک کسی کے اندر ایمان نہ ہو اُسی وقت تک وہ بزدل ہوتا ہے لیکن جس کے ساتھ خدا ہو اس کا مقابلہ کون کر سکتا ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم میں سچا ایمان اور اخلاص بھر دے۔ ہمارے دلوں میں وہ نور ہو جو خاص اس سے آتا ہے یہی نور ہمارے آگے ہو ہمارے پیچھے ہو ہمارے دائیں ہو بائیں ہو ہما ہو ہمارے نیچے ہو ہمارے اوپر ہو۔ ، او پر ہو۔ غرضیکہ سر سے پاؤں تک ہم اسی نور میں آ ہمارے با جائیں اور نور بن جائیں - أَمِينَ يَا رَبُّ الْعَلَمِينَ ( الفضل ۱۱۔ اکتوبر ۱۹۲۹ء) PITT دو ہوئے ہیں اور دونوں ہی برطانیہ کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں ۔ )۱۷۰۸ء ۱۷۷۸ء( WILLIAM PITT THE ELDER (i( ۱۷۳۵ء میں پارلیمنٹ کا ممبر منتخب ہوا ۔ ۱۷۶۶ء میں جارج سوم نے اسے ارل آف پیتھم“ کا خطاب دیکر وزیر اعظم بنا دیا۔ پاپولر - تاریخ انگلستان صفحه ۲۱۵ تا ۲۱۷ مطبوعہ لاہور ۱۹۴۰ء ) )۱۷۵۹ء ۱۸۰۶ء( PITT WILLIAM THE YOUNGER (ii( ولیم پیٹ کا دوسرا بیٹا جو ۱۷۸۳ء سے لیکر ۱۸۰۱ ء تک برطانیہ کا وزیر اعظم رہا۔ 24 سال کی عمر تھی کہ وزیر اعظم بنا دیا گیا ۔ یہ برطانوی تاریخ کا مشہور وزیر اعظم تھا۔ البقرة: ٢١٧ دی انسائیکلو پیڈیا برٹینی کا جلد ۱۴ صفحه ۴۷۵ تا ۴۸۱) بخاری کتاب المغازى باب قول الله تعالى و يوم حنين اذ اعجبتكم ۔۔۔۔۔ الخ