خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 155 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 155

خطبات محمود ۱۵۵ خزانے کھانے بیٹھتے ہیں اور خود ترقی نہیں کرتے وہ تباہ ہو جاتی ہے۔مسلمانوں نے بڑے بڑے علوم ایجاد کئے لیکن بعد میں آنے والوں نے سمجھا اب کوئی علم نہیں نکالا جا سکتا اور انہوں نے ترقی کرنی چھوڑ دی اس وجہ سے تباہ ہو گئے۔اس طرح فتوحات کے متعلق ہوا جب تک آگے بڑھتے گئے کامیاب ہوتے گئے لیکن جب ٹھہر گئے تو تباہ ہو گئے۔غرض جب بھی کسی قوم کے نوجوان اور اگلی نسل یہ سمجھ لیتی ہے کہ جو کچھ کرنا تھا بڑوں نے کر لیا اب ہم کچھ نہیں کر سکتے وہ تباہ و برباد ہو جاتی ہے۔آگے بڑھنے والی قوم کی ہر نسل کا فرض ہے کہ ہر پہلو سے ترقی کرے اور علوم ایجاد کرے تا کہ قوم کا قدم ایک جگہ ٹھہرا نہ رہے اور تباہی و بربادی کا سامنا نہ ہو۔خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو توفیق دے۔بڑوں کو بھی کہ وہ علوم میں ترقی کریں اور نو جوانوں کو بھی کہ خدا تعالیٰ کی کتاب اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام پر غور اور تدبر کریں تا کہ اپنے لئے، جماعت کیلئے اور ساری دنیا کیلئے ترقی کا باعث بنیں۔آمین النبأ: ٨ الفضل ۱۳ اگست ۱۹۲۹ء)