خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 339 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 339

خطبات محمود ۳۳۹ ۴۶ شہزادہ عبدالمجید خان صاحب کی شہادت فرموده ۲۳ / مارچ ۱۹۲۸ء) سال ۱۹۲۸ء تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دنیا میں کوئی ترقی یا کامیابی بغیر قربانی کے نہیں ہو سکتی اور جو قومیں قربانی کرنے کے لئے تیار نہیں ہو تیں وہ کبھی کامیابی کا منہ نہیں دیکھا کرتیں۔مسلمانوں کو میں دیکھتا ہوں ان میں جوش بھی ہوتا ہے کام کرنے والے آدمی بھی ہوتے ہیں اور ان کے ارادے بھی نیک ہوتے ہیں مگر چونکہ ان میں قربانی کی عادت نہیں اس لئے ہر میدان میں دوسری قوموں سے پیچھے ہیں۔اسی ملک کے رہنے والے ہندو ہیں ان میں یہ وصف موجود ہے کہ وہ ذاتی فوائد کو قومی فوائد پر قربان کر دیتے ہیں اس لئے باوجود یکہ وہ بھی اس ملک کے باشندے ہیں عزت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔مگر مسلمان ایسا نہیں کرتے وہ اپنے ذاتی فوائد کو قوم کی خاطر قربان کرنے کے لئے آمادہ نہیں ہوتے حتی کہ ان میں جو بڑے درد رکھنے والے مسلمان ہوں گے وہ بھی کوئی کام کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیں گے کہ اس میں ہمارا تو کوئی نقصان نہیں ہوتا اگر انہیں اپنا کوئی نقصان نظر نہ آئے گا تو وہ کام کر دیں گے۔اور کئی تو ایسے ہیں کہ ان کا اپنا کوئی نقصان نہیں ہوتا ان کے فوائد کو کوئی خطرہ نہیں ہو تا مگر پھر بھی دوسرے کی مدد نہیں کرتے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ کسی کی مدد کریں۔یاد رکھنا چاہئے ہمیشہ بڑے کاموں کے لئے بڑی قربانی کی ضرورت ہوتی ہے۔قوموں کا بنانا اور ترقی کرنا تو بڑی چیز ہے معمولی عمارت کا بنانا بھی بڑا کام ہوتا ہے۔ایک ایک عمارت پر کئی کئی کروڑ روپے خرچ آجاتے ہیں۔نئی دہلی کے لئے 11 کروڑ روپیہ خرچ کا اندازہ کیا گیا تھا مگر اب خیال کیا جاتا ہے کہ خرچ بڑھ جائے گا۔گیارہ کروڑ کے