خطبات محمود (جلد 11) — Page 80
خطبات محمود A+ سال 1927ء نے بلند مرتبہ پانے کا راستہ قائم کیا۔پس تو اس کو وہ مقام دے جس پر آج تک اور کوئی نہ پہنچا ہو۔اور وہ مقام مقام محمود ہی ہے۔یہ اس دعا کا مطلب ہے۔جو ہر مسلمان اذان کے بعد پڑھا کرتا ہے۔ادھر مسلمانوں کے شاعر فخریہ کہا کرتے ہیں ہم اس رسول کے ماننے والے ہیں جسے خدا نے مقام محمود عطا کیا مسلمانوں کے خطیب ممبروں پر کھڑے ہو کر کہا کرتے ہیں۔رسول کریم ان کو وہ مقام ملا جو دو سرے انبیاء کو نہیں ملا۔لیکن عجیب بات ہے باوجود اس کے کہ روزانہ کئی کئی مرتبہ اس دعا کو پڑھتے ہیں۔جس میں رسول کریم ﷺ کے مقام محمود پانے کا ذکر ہے۔لیکن انہوں نے کبھی نہیں سوچا کہ مقام محمود ہے کیا۔بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ احمدی اذان کے بعد دعا نہیں مانگتے حالانکہ یہ غلط ہے۔احمدی دعا مانگتے ہیں اور احمدیوں سے بڑھ کر کوئی اور دعائیں مانگنے والا نہیں۔ہاں وہ بناوٹ کے طور پر دعا ئیں نہیں کیا کرتے کہ الفاظ تو رئیں اور مطلب نہ سمجھیں۔وہ دعا کرتے ہیں اور مطلب و مفہوم سمجھ کر کرتے ہیں۔مگر وہ لوگ جو اعتراض کرتے ہیں کہ احمدی اذان کے بعد دعا نہیں پڑھتے ان کی اپنی یہ حالت ہے کہ وہ اس دعا کے مفہوم پر غور نہیں کرتے اور صرف رسم کے طور پر لفظوں کو طوطے کی طرح رہتے ہیں۔اتنا تو سوچنا چاہئے۔آخر وجہ کیا ہے کہ اسلام اور نماز کا واسطہ دے کر یہ دعا مانگی جاتی ہے۔اگر اس کا نماز کے ساتھ کوئی جوڑ نہیں۔تو ایسے موقع کے لئے اسے کیوں رکھا گیا۔جبکہ نماز کے لئے لوگوں کو پکارا جاتا ہے۔پھر اگر وہ مقام محمود جنت کا کوئی مقام ہے جو اللهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلوةِ القَائِمَةِ اتِ مُحَمَّدًا الوسيلة والفضيلة وابعثه مقاما محموداد الَّذِي وَعَدتَهُ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ المِيعَادَ (مشكوة كتاب الصلوة باب الاذان) میں مانگا جاتا ہے تو یہ کہنا غلط ہے کہ اے خدا تو وہ مقام آنحضرت ﷺ کو عطا کر۔کیونکہ اس کے لئے ہماری دعاؤں کی ضرورت نہیں وہ تو آپ کو پہلے ہی مل چکا ہے۔پھر اب اس کے متعلق انسانی کوشش کا دخل ہی کیا رہ گیا۔دنیا کے وعدے تو ٹل سکتے ہیں۔کیونکہ ایسا ہو سکتا ہے کہ انسان کی غفلت اور کو تاہی کی وجہ سے وہ ٹلا دیے جائیں۔لیکن جو بات پوری ہو چکی ہو وہ نہیں مل سکتی۔پس جنت کا مقام محمود تو رسول کریم ﷺ کو مل چکا۔پھر اس کے متعلق یہ کہنا کہ اے خدا تو آپ کو وہ مقام عطا کر بے فائدہ بات ہے۔دیکھو ہم یہ کبھی نہیں دعا کرتے کہ اے خدا تو رسول کریم ﷺ کو کوثر عطا کر۔اسی