خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 79 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 79

خطبات محمود 49 ۱۲ سال 1927ء آنحضرت الله کا مقام محمود (فرموده ۲۹/ اپریل ۱۹۲۷ء ) تشهد تعوز اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : مسلمان اذان کے بعد ہر روز ایک دعا پڑھتے ہیں۔مگر تعجب کی بات ہے کہ اس دعا پر انہوں نے کبھی اس طرح غور نہیں کیا جس طرح انہیں کرنا چاہئے اگر انہوں نے غور کیا ہو تا تو انہیں معلوم ہو جاتا کہ اس میں یہ سکھایا گیا ہے کہ اے خدا جس نے اس کامل دین کو دنیا میں قائم کیا ہے۔جس میں کوئی نقص نہیں۔اور وہ آواز بلند کی جس میں تمام روحانی بیماریوں کا علاج موجود ہے۔ایسے طریقوں سے دنیا کو اپنی طرف بلایا ہے کہ اس سے بڑھ کر کوئی کامل آواز ہو نہیں سکتی۔پھر دنیا میں ایسی عبادت قائم کی ہے جو ہمیشہ راسخ رہے گی۔اور اس کا نفع اور فوائد ایسے وسیع ہوں گے کہ ان میں کبھی کمی نہیں ہوگی۔حقیقی فوائد جو عبادت کے ہیں وہ نماز سے ہی پہنچیں گے۔اور وہ بچی راہنمائی جو انسانوں کے لئے مقصود ہے صرف اسی آواز سے ہوتی رہے گی جو رسول کریم ﷺ نے بلند کی۔پس اے خدا جس نے یہ دونوں چیزیں قائم کی ہیں۔یعنی ایک وہ دعوت جس کی وجہ سے لوگ ہمیشہ اسلام میں جمع ہوتے رہیں گے اور ایک وہ روحانی روشنی کا مینار۔نماز۔جس سے لوگ تیری طرف رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔ہم ان دو کا واسطہ دے کر کہتے ہیں۔جب یہ دونوں چیزیں تو نے محمد رسول الله الے کے ذریعہ قائم کیں تاکہ انسان کی کامل اصلاح ہو جائے۔اور وہ تیرا قرب پا سکے تو اے خدا جس طرح تیرے اس رسول نے ہمارے لئے تیرا قرب پانے کا رستہ کھول دیا ہے تو بھی اس کو اور زیادہ قرب عطا فرما۔اور جس طرح اس نے مسلمانوں کو برتری کے مقام کی طرف بلایا تو بھی اس کو اور برتری بخش یعنی ایک تو اس کو اپنا ذاتی قرب عطا کر۔اس لئے کہ اس نے ہمارے لئے تیرے قرب کی راہیں کھولیں اور دوسرے اس کا مرتبہ بلند کر۔کیونکہ ہمارے لئے اس