خطبات محمود (جلد 11) — Page 476
محمود ۶۲ سال ۱۹۲۸ء عورتوں کی عزت کی حفاظت کرو خواہ وہ دشمنوں کی ہوں (فرموده ۲۸/ ستمبر ۱۹۲۸ء) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے اسی مقام پر چند ہفتے ہوئے ایک خطبہ پڑھا تھا جس میں اس جھگڑے کے متعلق ایک طریق فیصلہ پیش کیا تھا جو ہمارے اور ان احمدیوں کے درمیان ہے جن کا مرکز لاہور ہے۔مجھے اس کے متعلق ان لوگوں کے فیصلہ کا انتظار ہے۔اور میں سمجھتا ہوں اگر وہ لوگ اس طریق فیصلہ ہ آمادہ ہو گئے اور کوئی ایسے منصف مل گئے جو خدا کی خشیت اور انصاف و عدل کا مادہ رکھنے والے ہوں تو یقینا یہ طریق فیصلہ ہمارے لئے بہت مفید ہو گا۔لیکن میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ اگر ان لوگوں نے اس طریق فیصلہ کو قبول کرنے سے پہلے اپنے لٹریچر پر نگاہ ڈالی اور ساتھ ہی ہمارے لٹریچر پر اس وقت سے لے کر جب کہ معاہدہ ہوا تھا اس زمانہ تک کہ اسے ان کی طرف سے توڑا گیا اور ان کی طرف سے اس معاہدہ کی انتہائی بے حرمتی کو دیکھ کر میری طرف سے اس کی منسوخی کا اعلان ہوا۔تو یقینا وہ اس طریق کو اپنے لئے مفید نہیں پائیں گے۔اس دوران میں کچھ اور واقعات بھی پیش آئے ہیں اور وہ جھگڑا جس کی ابتداء غیر مبائعین نے کی تھی اب زیادہ شدت پکڑ گیا ہے ان لوگوں کی طرف سے جو کارروائیاں عمل میں آئیں اور جس طرز میں انھوں نے ہمیں دوسروں کی نظر میں حقیر دکھانے کی کوشش کی اور لوگوں کے جذبات کو ہمارے خلاف بھڑکایا اور جس رنگ میں ہم پر نکتہ چینی کی جاتی ہے اور جس نکتہ چینی میں نہ صرف عوام بلکہ اسی جوش کے ساتھ ان کا امیر بھی شامل ہے میں اسے نظر انداز کرتا ہوں۔اور اس وقت میں اپنی جماعت کے دوستوں کو بعض نصیحتیں کرنا چاہتا ہوں۔میں نے پچھلے